06:13 pm
نئے پاکستان میں رمضان پیکیج نہیں،نوازشریف نے70ارب کی سبسڈی دی تھی(ڈپٹی سپیکر)

نئے پاکستان میں رمضان پیکیج نہیں،نوازشریف نے70ارب کی سبسڈی دی تھی(ڈپٹی سپیکر)

06:13 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت بلتستان اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہاہے کہ نواز شریف دور حکومت میں غریبوں کے لئے رمضان پیکچ کے تحت 70 ارب کی سبسڈی دی جاتی تھی مگر نیا پاکستان بنانے والے تبدیلی سرکار نے روزہ داروں کو رمضان پیکچ سے بھی محروم کرکے رکھ دیا ہے تبدیلی عملی اقدامات سے آتی ہے زبانی باتوں سے نہیں گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں عوام سبڈرائز ایشاء سے محروم ہیں
وفاقی حکومت روزہ داروں کی مشکلات کا احساس کریں تبدیلی سرکار نے روزہ داروں کو بھی نہیں بخشا نیا پاکستان بنانے والوں کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز بھی خالی و یران پڑے ہوئے ہیں۔ انہوںنے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں سب سے بڑی جماعت ہے جمہوری پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات کا ہونا کوئی نئی بات نہیں مسلم لیگ ن کا ہر بڑا اور چھوٹا کارکن سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں کارکنان فکر نہ کریں پارٹی فعالیت اور مضبوطی کے لئے پل کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں اور آئندہ بھی کردار ادا کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے اتحادیوں کے نام پر گلگت بلتستان کو مال غنیمت کی طرح لوٹا ،عوام نے کرپٹ لوگوں کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا عوام کے مستر د شدہ لوگ کرپشن کے لئے آج مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں مسلم لیگ ن نے قلیل مدت میں ستر سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں مخالفین فکر نہ کریں تعمیروترقی کے ساتھ عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے نیا گلگت بلتستان بنائیں گے۔

تازہ ترین خبریں