06:15 pm
چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی رشید احمد نے محکمے کو کرپشن کاگڑھ بنادیا،بشیراحمدخان

چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی رشید احمد نے محکمے کو کرپشن کاگڑھ بنادیا،بشیراحمدخان

06:15 pm

گلگت( اوصاف نیوز ) چیئرمین سپریم کونسل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بشر احمد خان نے کہا ہے کہ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی رشید احمد کی من مانیوں کی وجہ سے محکمہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے مخصوص لوگوں کو ٹھیکے دئے جا رہے ہیں جو آفیسران بات چیف انجینئر کی غیرقانونی احکامات نہیں مانتے حکومت میں موجود ایک مخصوص شخص کی مدد دے ایسے آفیسران کے تبادلے کئے جاتے ہیں
چیف انجینئر آفس میں دن دیہاڑے ٹھیکوں کا سودا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا گڑھ بنتا جا رہا ہیاور میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کی وجہ سے محکمہ تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے۔چیف انجینئر گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے اسی سٹیشن پر قابض ہے اور صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار کی ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم ہے نیب اور ایف آئی اے فوری تحقیقات کا آغاز کرے۔

تازہ ترین خبریں