06:17 pm
عوام کوفوری انصاف کی فراہمی،چیف کورٹ نے 4ماہ 11دن میں544کیس نمٹائے

عوام کوفوری انصاف کی فراہمی،چیف کورٹ نے 4ماہ 11دن میں544کیس نمٹائے

06:17 pm

گلگت (اوصاف نیوز) گلگت بلتستان چیف کورٹ کی 4 ماہ 11 دن کی شاندار کارکردگی یکم جنوری تا 11مئی 2019 تک چیف کورٹ مین دیوانی فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 5 سو 77 مقدمات دائر ہوئے فاضل عدالت نے سستے اور فوری انصاف کی پالیسی کے تحت 5 سو 44 مقدمات نمٹا کر ہدف مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی منظوری سے سستے اور
فوری انصاف کی پالیسی کے تحت چیف جسٹس وزیر شکیل احمد جسٹس ملک حق نواز جسٹس محمد عمر اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل مختلف بنچوں میں سکردو اور گلگت میں دیوانی فوجداری اور رٹ پٹیشن اور توہین عدالت پر مشتمل دائر ہونے والے 5 سو 77 مقدمات میں سے 5 سو 44 مقدمات کو نمٹا دیا ۔تفصیلات کے مطابق دیوانی متفرقات درخواستیں دائر 192 فیصلہ 152 فوجداری متفرقات درخواستیں دائر 127 فیصلہ 122 دیوانی نظر ثانی دائر 67 فیصلہ 65 فوجداری نظر ثانی دائر 21 فیصلہ 20 دیوانی فرسٹ اپیلیں دائر 37 فیصلہ 35 دیوانی سکینڈ اپیلیں دائر 2 فیصلہ 2 رٹ پٹیشن دائر 122 فیصلہ 109 فوجداری اپیلیں دائر 12 فیصلہ 12 دیوانی دعویٰ جات دائر 1 فیصلہ 1 جبکہ توہین عدالت کے 9 مقدمات دائر ہوئے فاضل عدالت نے 9 کو نمٹا دیا ۔

تازہ ترین خبریں