06:19 pm
(رواں مالی سال)جی بی وکشمیرکیلئے 38ارب8کروڑکے فنڈزریلیز

(رواں مالی سال)جی بی وکشمیرکیلئے 38ارب8کروڑکے فنڈزریلیز

06:19 pm

گلگت( بیورورپورٹ) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات اسلام آباد نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں رواں مالی سال میں اب تک مجموعی طور پر 38 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد فنڈز ریلیز کردئے ہیں، رواں مالی سال کے لئے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے کل 43ارب 39کروڑ روپے مختص کردئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فنڈز میں سے 24ارب 60کروڑ روپے آزاد جموں کشمیر
بلاک جبکہ 11ارب 32کروڑ روپے گلگت بلاک کے لئے مختص کردیئے تھے جبکہ دیگر منصوبوں میں 20میگاواٹ ہینزل ہائیڈروپاورپراجیکٹ ، نلتر16میگاواٹ پاورپلانٹ سمیت متعدد منصوبے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لئے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں متعدد منصوبوں کو فنڈز کی کمی کی بنیاد پر روک دیا ہے، جس کی وجہ سے متعدد منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں