05:55 pm
یوٹیلٹی سٹورزپررمضان پیکیج کی 19میں سے 10اشیاء غائب،شہری پریشان

یوٹیلٹی سٹورزپررمضان پیکیج کی 19میں سے 10اشیاء غائب،شہری پریشان

05:55 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکچ کی 19میں سے 10 ایشاء غائب ،شہری پریشان، گھی، کوکنگ آئیل ،چینی، آٹا، دالیں، مصالحہ جات، سے بھی خالی عوام کو رمضان پیکچ دینے کا وعدہ تمام وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ اوصاف سروے رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی نعرے کھوکھلے نکلنے لگے۔ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے یوٹیلٹی سٹورز کے لئے 2 ارب روپے کے
رمضان پیکچ میں 19 بنیادی ضروریات ایشاء پر خصوصی رعایت کا اعلان تو کیا گیا تاہم گلگت شہر و مضافات کے یوٹیلٹی سٹورز پر 19 ایشاء خوردنوش میں سے 10 چیزیں سرے سے ہی غائب ہیں آٹا، چینی، سرفہرست ہیں دیگر میں گھی ، کوکنگ آئیل ،دال، چنا، ماش، کالے دال سفید چنوں سمیت مصالحہ جات کے ریک بھی خالی پڑے ہیں۔ سرکاری سطح پر رعایتی ایشاء کی فراہمی کے واحد معیاری یوٹیلٹی سٹورز کی حالت زار پر غریب اور متوسطہ طبقہ نوحہ کنان ہے کسی کو گھی اور چینی نہ ملنے کا گلہ ہے تو کوئی مہنگائی کا مارا آبدیدہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ شہریوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے رمضان پیکچ کے نام پر عوام کے ساتھ بلند بانگ دعوے تو ضرور کئے مگر عملی اقدامات نہیں ہوا۔ حکمران عوام کو رمضان میں بھی ریلیف نہیں سے سکتے ہیں تو جھوٹے اعلانات اور وعدے بھی نہ کرے 2020 الیکشن قریب ہیں انتخابات میں ضرور پوچھیں گے عوام کے لئے تم لوگوں نے کیا کیا ہیں۔

تازہ ترین خبریں