06:03 pm
کارگاہ اہلیان گلگت کی تسلیم شدہ چراگاہ،تجاوزنہیں کرنے دینگے،مشتاق احمد

کارگاہ اہلیان گلگت کی تسلیم شدہ چراگاہ،تجاوزنہیں کرنے دینگے،مشتاق احمد

06:03 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) کارگاہ اہلیان گلگت کا تسلیم شدہ چراگاہ ہے اور اہلیان گلگت اس کے حقیقی مالک ہیں ہم حفیظ الرحمن کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے ہماری ملکیتی چراگاہ میں سے دوسروں کے لئے راستے بنائیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان باز نہیں آئیں تو اہلیان گلگت عدالتی چارہ جوئی سمیت کسی بھی اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان کے ایک ہنگامی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر (ر) اسسٹنٹ کمشنر مشتاق احمد نے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے حوالے سے چھپنے والی اس خبر پر سخت تشویش کااظہار کیا گیا جس میں کارگاہ سے داریل مجوزہ روڑ کی تعمیر کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ اہلیان گلگت کارگاہ چراگاہ کے تسلیم شدہ مالک ہیں اور انہیں اس قسم کے خبروں پر سخت تشویش ہے کہ ان کی چراگاہ میں غیروں کے لئے راستے بنائے جائیں ۔اہلیان گلگت اپنی چراگاہوں کی قدرتی شکل کو بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے بار بار وزیرا علیٰ سے ملاقات میں اس منصوبے کی مخالفت کی تھی اور اس سے باز رہنے کی استدا کی لیکن لگتا ہے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے ذہن میں کوئی اور منصوبہ چل رہا ہے کہ وہ کارگاہ کو دہشت گردی کا اڈہ بن کرہی رہیگا۔ انہوںنے کہا کہ اس منصوبے سے جہاں کارگاہ چراگاہ کا قدرتی حسن ماند پڑے گا وہاں پر گلگت کے امن کو بھی مستقل خطرہ لاحق ہوگا۔ روڑ نہ ہونے کے باوجود کچھ عرصہ قبل کارگاہ سے پولیس جوانوں کی لاشیں گلگت آئی کیا یہ واقعات عبرت کے لئے کافی نہیں۔ وزیر اعلیٰ اہلیان گلگت کو اپنے عزائم کے بھینٹ نہ چڑھائیں اگر حفیظ اپنے اس مکروہ ادارے سے باز نہ آئیں تو اہلیان گلگت عدالتی چارہ جوئی سمیت کسی بھی اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی بھی طالع آزما کو اپنی چراگاہوں سے کسی غیر علاقے کی جانب روڑ لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے اس کو ہم گلگت کے مستقبل امن کے خلاف سہولت کاری سمجھتے ہیں جس سے گلگت کا امن اور اہلیان گلگت کی ملکیتی چراگاہ پر غیروں کو قابض کرانے کی سازش ہیں۔ اگر وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے پرعمل کرانے کی کوشش کی تو اس قدم کے ہاتھوں سے کسی بھی طالع آزما کا گریباں محفوظ نہیں ہوگا اہم اپنی املاک کی حفاظت پر ضرور کریں گے اور کسی کے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے ان املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے اہلیان گلگت ایسی منصوبے کی تکمیل نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبریں