06:04 pm
وزیراعلیٰ،سپیکر،وزرا،ممبران ایک ماہ کی تنخواہیں رمضان پیکیج کیلئے دیں(عمران علی)

وزیراعلیٰ،سپیکر،وزرا،ممبران ایک ماہ کی تنخواہیں رمضان پیکیج کیلئے دیں(عمران علی)

06:04 pm

گلگت (اوصاف نیوز) صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عمران علی نے رمضان سستا بازار کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ،سپیکر ،ڈپٹی سپیکر، صوبائی وزراء اپوزیشن لیڈر سمیت ممبران سمبلی کے ایک ایک مہینے کی تنخواہوں کی کٹوتی کا مطالبہ کردیا ۔رمضان سستا بازار کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کو قربانی دینی پڑے گی اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو وہ یکمشت رمضان سستا بازار کے قیام کیلئے 50لاکھ روپے کا اعلان کرے
، ان خیالات اکاظہار انہوں نے سوموار کے روز ا پنے دفترآئے ہوئے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زیر اعلیٰ ،سپیکر ،ڈپٹی سپیکر ،اپوزیشن لیڈر سمیت ممبرانس اسمبلی سارا سال کھاتے ہیں ایک مہنیے کی تنخوا ں عوام کو دیں گے تو غریب نہیں ہونگے عوا م نے ہی اپنے مسائل کے ھل کیلئے اسمبلی بیجا ہے یہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے اضافہ کے باعث بن رہے ہیں ۔ انہیں چاہیئے اخلاقی طور پر رمضان المبارک کے مہینے کا تقدس کا احترام کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخوا ں رمضان سستا بازار کیلئے دینے کا علان کرے رمضان دسترخوان سے بھی عوام کا اعتماد ختم ہورہا ہے ایک ڈبے میں دو کیلئے ایک جوس کے نام پر سالانہ لاکھوں روپے غبن کئے جاتے ہیں رمضان دسترخوان کے نام پر عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے ،ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مقامی تاجروں کے تعاون سے قائم رمضان سستا بازار مطلوبہ نتائج نہ دے سکی مہنگائی کا طوفان اوپر سے غریب تاجروں کو زبردستی قیمتیں کم کرانے سے منفی اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت یہ سہولت دیکر شہر کے دیگرجگہوں،جوٹیال ،دنیور ،نومل اور جاگیر بسین میں بھی رمضان سستا بازار کے قیام کیلئے اقدامات کرے ،عوام سہولت چاہتی ہے جو کہ حکومت کی بس کی بات نہیں کھو کھلے وعدوں اور اعلانات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے اس کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے عوام باشعور ہوچکی ہے ۔انہوں نے ریڈھی بانوں اور قصائیوں کو بے جاتنگ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے رمضان بازار کیلئے مزید بہتر سہولیات کا بھی مطالبہ کیا ۔رمضان سستا بازار ضلعی انتظامیہ نے اچھا اقدام کیا ہے تاہم خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں