10:59 pm
جنگلات ایشو30رمضان تک حل کریں(وزیراعلیٰ)(مسئلہ وزیراعظم کے سامنے پیش کرونگا،گنڈاپور)

جنگلات ایشو30رمضان تک حل کریں(وزیراعلیٰ)(مسئلہ وزیراعظم کے سامنے پیش کرونگا،گنڈاپور)

10:59 pm

اسلام آبا(اوصاف نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات ،ملاقات میں داریل کے جنگلات ،پی ایس ڈی پی کے منصوبے و دیگر امور پر تفصیلی گفتگو،وزیر اعلی نے ملاقات میں کہا کہ داریل کھنبری کے جنگلات کا مسلہ فوری بنیادوں پر حل طلب ہے اگر تیس رمضان تک مسلہ حل نہ ہوا تو ہم مجبور ہوں گے کہ اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کریں
اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پندرہ روز کے اندر اس مسلے کا حل نکالا جائے اس وقت گلگت بلتستان میں سیاحت کا سیزن شروع ہو چکا ہے ایسے میں روڑ بلاک ہوگا تو سیاحوں کے لئے پریشانی ہوگی اس لئے جلد سے جلد اس مسلے کا حل نکالا جائے،وزیر اعلی نے کہا کہ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی لکڑی اور ڈرائی فروٹ پر کے پی کے کی طرف سے جو غنڈہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے قانونی طور پر اس کا کوئی جواز نہیں ،آئین کی رو سے ایک صوبے سے دوسرا صوبہ بین الصوبائی مال کی ترسیل پر ٹیکس وصول کرنے کا جواز نہیں لیکن کے پی کے میں یہ نرالا قانون بنایا گیا ہے کہ سالانہ لکڑی پر پچیس کروڑ اور ڈرائی فروٹ پر پندرہ کروڑ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ،وزیر اعلی نے کہا کہ جس طرح کے پی کے اسمبلی نے ایک ایکٹ کے تحت یہ ٹیکس لاگو کیا ہے ایسا ہی اختیار گلگت بلتستان اسمبلی کے پاس بھی ہے ہم بھی اس طرح کا ایکٹ پاس کر کے کے پی کے سے آنے والے مال پر ٹیکس عائد کریں تو پھر کیا ہوگا لیکن ہم کوئی غیر قانونی اقدام اٹھا کر صوبوں کے درمیان نفرت کے بیچ بونے کے قائل نہیں لہذا کے پی کے حکومت اس غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ کرے اس حوالے سے وزارت امور کشمیر اپنی زمہ دارایان ادا کرے ،وزیر اعلی نے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ پچھلی حکومت کی طرف سے دئے گئے منصو بوں کی فنڈنگ اور بجٹ کٹوتی کے مسلے پر وزارت امور کشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،گلگت بلتستان کی سیاحت کے حوالے سے بٹو گاہ شاہراہ ،کارگاہ تو کھنبری ایکسپریس وے اور گلگت چترال چکدرہ شاہراہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ان منصوبوں میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے ،اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت سے سات ارب کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے جن میں شاہراہ نگر ،سکردو اور چلاس کے لئے سیو رج سسٹم ، ،بلتستان ڈویثرن کے لئے 500بیڈ ہسپتال اور دیامر ڈویثرن کے لئے 500بیڈ ہسپتال ان دونوں ہسپتالوں کے لئے زمین صوبائی حکومت نے مہیا کر دی ہے ان منصوبوں کی کل لاگت سات سے آٹھ ارب کے درمیان ہے امید ہے کہ وفاقی حکو مت منظوری دے گی ،جس پر وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے تمام منصوبوں اور مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا اور حل کرنے کی کوشش کریں گے ،بالخصوص جنگلات کے حوالے سے جو ایشیو سامنے آیا ہے اس حوالے سے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے پی کے حکومت سے تفصیلات طلب کر کے مسلے کا حل نکالیں گے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا

پاک ترک دوستی ۔۔۔  پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس بحال ہو گئی۔

پاک ترک دوستی ۔۔۔  پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس بحال ہو گئی۔

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ پی ٹی آئی ایم این اے کی بغاوت ۔۔ ووٹ نہیں دوں گا جنھوں نے سینیٹ انتخابات میں پیسے دے کر ٹکٹ لیا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ پی ٹی آئی ایم این اے کی بغاوت ۔۔ ووٹ نہیں دوں گا جنھوں نے سینیٹ انتخابات میں پیسے دے کر ٹکٹ لیا

پی ٹی آئی کے ‏‏3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔ خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے ‏‏3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔ خرم شیر زمان

امتحانی شیڈولز کا معاملہ ۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام۔۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر

امتحانی شیڈولز کا معاملہ ۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام۔۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے ۔۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے ۔۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے متنازعہ شخصیت اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسماعیل بروہی کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن کر دیا

صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے متنازعہ شخصیت اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسماعیل بروہی کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن کر دیا

 لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر

 عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

اسلام آباد کا کھلاڑی کورونامیں مبتلا ۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

اسلام آباد کا کھلاڑی کورونامیں مبتلا ۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔میاں اسلم

عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔میاں اسلم

 سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر

 سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر