10:33 pm
رورل سپورٹ پروگرام میں خلاف میرٹ بھرتیاں ہوئیں(پی ٹی آئی کے اداروں کو خطوط)

رورل سپورٹ پروگرام میں خلاف میرٹ بھرتیاں ہوئیں(پی ٹی آئی کے اداروں کو خطوط)

10:33 pm

گلگت( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ نے وفاقی محتسب،گورنر گلگت بلتستان، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور حساس اداروں کو تحریری خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام میں وزیراعلیٰ نے اپنے قریبی دوستوں کو میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا ، جی بی رورل سپورٹ پروگرام میں بھاری بجٹ خرچ ہونے کے باوجود ادارے کی کارکردگی صفر ہے،تکنیکی عہدوں پر سیاسی بنیادوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں
، وزیراعلیٰ نے اپنے قریبی شخص کو پروگرام منیجر تعینات کیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت دیگر عہدوں کے لئے مزید اندرون خانہ تقرریوں اور تعیناتیوں کی تیاری کی جارہی ہے۔ صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ دلشاد بانوکے دستخطوں سے جاری تحریری خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام 2015میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے اہداف میں دیہی علاقوں کی ترقی تھی لیکن نااہل جنرل منیجر اور سیاسی مداخلت،اقرباء پروری کی وجہ سے جی بی آر ایس پی اپنے اہداف سے دور ہوتاجارہا ہے ۔ ادارے کی سرکاری گاڑیوں کو جنرل منیجر اور اس کے قریبی دوست اپنے زاتی مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں جبکہ ادارے میں ایک روپیہ کا کام ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ الیکشن سیل کے ایک رکن کو تمام قوانین اور میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مستقل ملازمت دی گئی ہے جو کہ ادارے کو ہائی جیک کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے، نااہل جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ، کرپشن اور بدعنوانی پر نیب کے زریعے شفاف تحقیقات عمل میں لایا جائے جن میں وسائل کا بے دریغ استعمال بھی شامل ہے۔ ادارے کو جاری ہونے والے بجٹ کو ادارے کی کارکردگی سے مشروط کیا جائے تاکہ یہ ادارہ علاقہ کے ضروریات کو پورا کرسکے اور اپنے اہداف حاصل کرسکے۔

تازہ ترین خبریں

منددر پر حملے کا معاملہ ۔۔۔ پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

منددر پر حملے کا معاملہ ۔۔۔ پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

 کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری 

 کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری 

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

 صدارتی نظام رائج کرنے  کی  دائردرخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم

صدارتی نظام رائج کرنے کی دائردرخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟ اہم خبر آگئی

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟ اہم خبر آگئی

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!انتہائی اہم ترین سیاسی رہنما اغوا کے بعد بے دردی سےقتل ، ملکی فضا سوگوار

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!انتہائی اہم ترین سیاسی رہنما اغوا کے بعد بے دردی سےقتل ، ملکی فضا سوگوار

صوبائی وزیراکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

صوبائی وزیراکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا