05:41 pm
گلگت شہرمیں پانی کابحران،عوام بوندبوندکوترس گئے،احتجاج کی دھمکی

گلگت شہرمیں پانی کابحران،عوام بوندبوندکوترس گئے،احتجاج کی دھمکی

05:41 pm

گلگت (سٹاف رپورٹر) ماہ رمضان میں بھی گلگت شہر میں پینے کا صاف پانی کا بدترین بحران پینے کے صاف پانی کی عدم فراہم کے خلاف عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین گلگت ، محمد علی، ثاقب، محمد عالم اور دیگر نے بتایا ہے کہ کھاری بسین ،امپھری ،سونیکوٹ کشروٹ مجینی محلہ ،کوٹ محلہ ،ڈاکبورہ محلہ اور جوٹیال کے عوام اس مقدس مہینے میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے
خواتین روزے کی حالت میں دریا جاکر کپڑے دھوتی ہے اور پانی بھر کر لاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اور محکمہ واسا کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث گلگت شہر کے عوام اس جدید دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے یکسر محروم ہے عوام دریا اور ندی نالوں کا گندا اور آلودہ پانی پی کر مختلف وبائی مریض میں تیزی کے ساتھ مبتلا ہورہے ہیں انہوںنے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اور عملی طورپر اقدامات اٹھائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

تازہ ترین خبریں