10:44 pm
ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے پولیس،ہلال احمرکالائحہ عمل ترتیب دینے پراتفاق

ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے پولیس،ہلال احمرکالائحہ عمل ترتیب دینے پراتفاق

10:44 pm

گلگت(اوصاف نیوز) گلگت شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے اور شہریوں کے اندرٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق شعور واگاہی بیدار کرنے کے لئے گلگت بلتستان ٹریفک پولیس اور ہلال احمرگلگت بلتستان کے مابین مشترکہ طورپر لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پیرکو ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم گھڑی باغ میں ہلال احمرگلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین اور اے ایس پی ٹریفک غیوراحمدخان کی سربراہی میں دونوں محکموں کے وفود کے مابین تفصیلی نشست ہوئی۔
اس موقع پر اے ایس پی ٹریفک غیوراحمدخان نے کہا کہ گلگت شہرمیں ٹریفک کا کوئی موثر نظام نہ ہونے کے سبب نہ صرف مین شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش معمول بن چکا ہے بلکہ نوعمراور غیرتربیت یافتہ افراد کی ڈرائیونگ سے ٹریفک حادثات میں بھی آئے روز اضافہ ہورہا ہے جو عوام کے لئے ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس میں شعور ی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے کامیاب انعقاد کے لئے ادارے کو ہلال احمرگلگت بلتستان کا خصوصی تعاون درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق شعوری مہم کے دوران شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر شعوری بینرز آویزاں کئے جائیں گے، عوام الناس میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے اور عوامی مقامات پر ٹریفک قوانین سے اگاہی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز اور گفتگو کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے ادارے کو خاصی تعداد میں افراد قوت یعنی رضاکاروں کی ضرورت ہوگی جس کے لئے ہلال احمرکے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں تاکہ اس مسئلے پر ہرممکن حدتک قابو پایا جاسکے۔ اس موقع پر گفتگو میں ہلال احمرگلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا کہ گلگت شہرمیں بے ہنگم ٹریفک ہر شہری کے لئے مسئلے کا سبب بن رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے سب کو مل کراپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان روزاول سے قدرتی آفات کے متاثرین اور مصائب کے شکار افراد کی دادرسی کے لئے حکومت کے معاون کے طورپر اپنا بھرپورکردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی انسانی فلاح وبہبوداور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے حکومت اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کہ ہلال احمرپاکستان کے رضاکار ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم میں متعلقہ ادارے اور اہلکاروں کی بھرپور معاونت کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان پورے ملک میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شاہراہوں پر ٹریفک کے رش یا ٹریفک جام ہونے کی صورت میںایمبولینسز کوہنگامی راستہ دینے سے متعلق مہمات چلارہی ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے کو گلگت بلتستان تک بھی وسعت دی جائے تاکہ عوام الناس کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر ہلال احمرپاکستان کی جانب سے ٹریفک پولیس کو مختلف موسمی حالات سے بچنے کے لئے چھتریاں اور سٹرک پر دوران ڈیوٹی حادثات کے دوران زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے فرسٹ ایڈ پاوچز کے تحائف تقسیم کئے گئے جس پر اے ایس پی ٹریفک غیوراحمدخان نے ہلال احمرپاکستان گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ، امریکی کرنسی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ، امریکی کرنسی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

توقع سے کہیں زیادہ بارشیں، بارشوں کا حالیہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

توقع سے کہیں زیادہ بارشیں، بارشوں کا حالیہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی