05:48 pm
جی بی لوکل کونسل بورڈمحکموں کیلئے مثال،سازشی ناکام ہوں گے(حاجی ذوالفقار)

جی بی لوکل کونسل بورڈمحکموں کیلئے مثال،سازشی ناکام ہوں گے(حاجی ذوالفقار)

05:48 pm

گلگت(اوصاف نیوز) گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ قانون سازی کے زریعے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 سیکشن 126 کے تحت وجود میں آیا ہے جوکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وچیئرمین GB لوکل کونسل بورڈ کی سرپرستی میں اپنے روح کے مطابق احسن طریقے سے کونسلات کو فعال اور خودمختار بنانے کیلئے کردار ادا کررہاہے جنہوں نے اپنے قیام کے مختصر مدت میں مقررہ احداف کو حاصل کرتے ہوئے دیگر محکموں کیلئے مثال قائم کردی۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری/ ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا ہے
انہوں نے کہا کہ مقامی اخبار میں لوکل کونسلات کے حوالے سیچھپنے والی خبر نے کونسلات کے ملازمین میں مایوسی پھیلادی ہے جوکہ حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں۔جی بی کونسل بورڈ کی شاندار کارکرگی کے باعث بورڈ مخالف عناصر نیمزموم سازشوں کے ذریعے بورڈ کیخلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے جنہوں نے اس سے قبل پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی' لوکل گورنمنٹ اینڈ چئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس میں ناکامی کے بعد اب بورڈ کے خلاف مزموم پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے ان شاء اللہ سازشی عناصر کو اس میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گابورڈ کے کارکردگی حوالے سے منفی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 ایکٹ کے تحت حاصل مینڈیٹ کے مطابق کام کررہا ہے۔جسکا برملہ اظہار خود GB لوکل کونسل بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیجاری اجلاسوں میں ممبران نے کیا ہے جس میں کونسلات کے ملازمین کے درینہ مسائل کے حل اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر پیشہ وارانہ امور شامل تھے۔ملک کے دیگر صوبوں میں کونسلات کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پہلے ہی بورڈ وجود میں آئے تھے جسکی وجہ سے وہاں بلدیاتی نظام حکومت بہتری کی طرف گامزن ہے اس ادارے کی عدم موجودگی کے باعث گلگت بلتستان کے کونسلات کو ماضی میں بہت مشکلات کا سامنا رہا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور فعالیت کیلئے GBکونسل بورڈ کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کی سیکشن 126 کے تحت قیام یقینی بنایا۔ ترجمان کے مطابق GB لوکل کونسل بورڈ کے قیام کیلئے گلگت بلتستان پالیسی انسٹیٹیوٹ نے 76 سے زائد کنسلٹیشن پہ مشتمل ورکشاپس کاانعقاد کیا جوکہ تمام اضلاع میں میں منعقد ہوئے بلکہ صوبائی وزیر بلدیات کی قیادت میں اعلی' سطحی وفد نے ملک کے دیگر صوبوں کابھی دورہ کیا۔جسکا مقصد بلدیاتی نظام میں کونسلات کو فعال بنانے کیلئے بورڈ کے امور سے متعلق پالیسی مرتب کرنا تھا۔ جسکے بعد بورڈ کے باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔تب سے لیکر اب تک بورڈ اپنی فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دے رہا ہے بورڈ کی اہم کامیابی گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کاقیام اور میرٹ پہ شفاف بھرتیاں ہیں جسکیبوجہ سے پورے صوبے میں صفائی کا عمل بہتر ہونے کے ساتھ بے روزگاری میں کمی ہے۔اسکیعلاوہ ترقی کے منتظر کونسل کے سینئر آفیسران کو پہلی مرتبہ اگلے گریڈ 17 سے 18 اور 19میں ترقیاں ملیں بلکہ یہ پہلا موقع تھا کہ کونسلات کے اعلی' اور سینئر آفیسر کو BPS_19 تک ترقی ملی۔ ماشائاللہ آج GB لوکل کونسل بورڈ کونسل سے وابستہ سیکریٹری/ڈائریکٹر کی قیادت میں مصروف عمل ہے بورڈ کی یہ کامیابیاں سازشی عناصر کو ہضم نہیں ہورہی ہیں جو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئرمین کونسل بورڈ کے نام سے منفی پرپیگنڈا کررہاہے۔حالیہ مقامی اخبار میں چپھنے والی جی بی کونسل بورڈ کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ایسیہی بیان محکمہ دیہی ترقی کے حوالے سے شائع ہوئے تھے جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے محکمہ دیہی ترقی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مایوس کن قراردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں