10:51 pm
حکمرانوں کے دن گنے جاچکے،بہت جلدیہ سلاخوں کے پیچھے ہونگے،حشمت اللہ

حکمرانوں کے دن گنے جاچکے،بہت جلدیہ سلاخوں کے پیچھے ہونگے،حشمت اللہ

10:51 pm

گلگت (محمد ذاکر سے) میرٹ کے نعرے لگانے والوں نے میرٹ کا جنازہ بھی نکال کے رکھ دیا گیا حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بہن بھائی بن کر مک مکاکی سیاست کررہے ہیں 2020 میں کشروٹ کو تحریک انصاف کا گڑھ بناکر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔ تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں کارکن اپنا کلیدی کردار ادا کریں گلگت بلتستان سطح پر پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گے
۔ ان خیالات کااظہار سابق گورنر تحریک انصاف گلگت بلتستان حشمت اللہ خان ،امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کرنل (ر) عبیداللہ بیگ ،سینئر رہنما تحریک انصاف گلاب شاہ آصف ،صوبائی ترجمان عاصم خان، ابرار بگورو، محمد فاروق ،ڈاکٹر عثمان ،ائی ایس ایف کے صدر اویس محبوب و دیگر نے کشروٹ میں افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف کشروٹ کی جانب سے دی گئی افطار ڈنر میں سابق کنوینئر تحریک انصاف گلگت بلتستان حشمت اللہ خان نے کہاہے کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو مینڈیٹ دیا تھا مگر میرٹ کا نعرے لگانے والوں نے میرٹ کا بھی جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جلد کرپٹ حکمران مناور جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بہن بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں جو گزشتہ ستر سالوں سے بہن بھائی بن کر ملک کو لوٹ رہے ہیں تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے کارکن پارٹی کی مضبوطی اور فعالیت کے لئے کلیدی کردار ادا کریں ۔2020 الیکشن تک کشروٹ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنا دیں گے۔ سینئر رہنما تحریک انصاف گلگت بلتستان گلاب شاہ آصف ،صوبائی ترجمان عاصم خان ڈاکٹر عثمان ،محمد فاروق ،ابرار بگورو ،صدر ائی ایس ایف جی بی اویس محبوب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہچکولے کھانے والی مسلم لیگ ن ،اپنی اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں حکمران ممبران کے آخری ،اے ڈی پی، بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں مگر یہ ان کی خام خیالی ہے عوام مایوس نہ ہوں کرپشن میں ملوث لوگ عنقریب مناور جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشروٹ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاہے وزیر اعلیٰ نے اپنے محلے کے چند افراد کو نواز کر پوری کشروٹ کے یوتھ کو نظر انداز کرکے مسلم لیگ ن کو اپنے محلے تک محدود کرکے رکھ دیا ہے ۔تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے قائدین فکر نہ کریں اور مایوس نہ ہوں 2020 انتخابات میں کشروٹ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنائیں گے عوام بہروپیوں کے نرغے میں نہ آئیں تحریک انصاف کے ساتھ دیں خطے میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوتے ہی گلگت بلتستان کے کرپٹ سیاستدانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لے کر مناور جیل منتقل کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کشروٹ کے رہنمائوں کی طرف سے پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں اور سینئرز کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں  ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

 سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

 احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

 آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش