10:45 pm
تاجروں نے اشیاء کی قیمتوں میں ازخودکمی کرکے دل جیت لئے،اے سی

تاجروں نے اشیاء کی قیمتوں میں ازخودکمی کرکے دل جیت لئے،اے سی

10:45 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردہ نوش ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں10سے لیکر30فیصد تک کمی کرکے مقامی تاجروں نے عوام کا دل جیت لیاضلعی انتظامیہ مقامی تاجروں اور سبزی فروشوں کے اس جزبے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز
پرائس کنٹرول کمیٹی کے ریویو اجلاس کے موقع پر کیا اجلاس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،CCOبلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر ،مرکزی انجمن تاجران کے سیکریٹری اطلاعات حاجی غلام حسین ،سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عزیزاللہ خان ،میڈیا کوآرڈینیٹر ،انچارچ رمضان بازار منظور حسین ،سمیت دیگر شرکاء اجلاس شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے کہا کہ دیگر صوبوں میں مہنگائی کے باوجود گلگت رمضان سستا بازار کے تاجروں نے قیمتوںکم کیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جسکی مثال ٹماٹر ،پیاز ،بھنڈی ،شلجم ،شملہ مرچ ،بیگن ،خرپوزہ ،چاول،دالوں ،کولڈ ڈرنکس،مگھن ،پیور آئل ،گھی ،گرما،سمیت دیگر اشیاء شامل ہے جنکے قیمتوں میں10سے لیکر30روپے تک کمی ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے تعاون سے شہر میں گوشت کی قلت پر قابو پانے میں بھی بڑی مدد ملی ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے 15روزہ سروے رپورٹ پیش کی ۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے تسلی بخش قرار دیا اور مقامی تاجروں کی جانب سے سبزیوں اور پھلوںکے نرخوں میں 5سے20روپے کمی کااعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیک شگون قراردیا۔ جبکہ سبزی اینڈ فروٹس ایسوسی ایشن کی منظوری سے سبزیوں کے نئے نرخنامہ بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی جو کہ آج سے نافذالعمل ہوگا پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے سیکریٹری اطلاعات حاجی غلا م حسین نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاجروں کی جانب سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق رمضان بازار میں بڑی تعداد میں خریداری انتظامیہ،مقامی تاجروں اور رمضان سستا بازار پر اعتماد کا مظہر ہے ملک میں مہنگائی کے باجود گلگت کے دکانداروں نے رمضان سستا بازار کیلئے نرخوں میں کمی کرکے ایک حوصلہ افزا کام کیا ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کے تعاون سے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے جس کا تمام تر کریڈٹ اسسٹنٹ کمشنر ، تاجروں اور سبزی منڈی مالکان کو جاتا ہے جسکی مثال رمضان بازار سے قبل ٹماٹر کی قیمت120جبکہ رمضان بازار میں آج 60روپے ریٹ مختص ہے اسکے علاوہ پیاز مارکیٹ میں 80ر مضان بازار میں 65سے لیکر75ہے اور بہت سی اشیاء ہیں جنکے قیمتوں میں زبردست کمی کردی گئیں ہیں ۔اسکے علاوہ 04اقسام کے سبزیوں اور2قسم کے فروٹس کو نئے ریٹ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جس میں چیری شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب

نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب