05:47 pm
گلگت،پکوڑوں کی دکان پرسلنڈرمیں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کرخاکستر

گلگت،پکوڑوں کی دکان پرسلنڈرمیں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کرخاکستر

05:47 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) کلمہ چوک کشروٹ پکوڑے کی دوکان سلنڈر پر اچانک آگ بھڑکنے سے کرسیوں سمیت ہزاروں مالیت کے سامان جل کر خاکستر نوجوان ضیاء اللہ نے اپنی جان پر کھیل کر سلنڈر پر لگی آگ پر قابو پالیا اور زخمی ہوا دس قدم کے فاصلے پر فائربرگیڈ کا انچارچ عبداللہ اور عملہ سوتے رہے ، گھڑی باغ سے ریسکیو 1122 گاڑی پہنچ کر مزید دوکانوں پر آگ لگنے سے بچالیا انجمن تاجران کا فائر برگیڈ انچارچ عبداللہ کو فوری گانچھے تبادلہ کرنے کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دن 3 بجے کے قریب کلمہ چوک کشروٹ کے سامنے انعام اللہ ولد زید اللہ ساکن یادگار محلہ گلگت اپنی دوکان کے ساتھ پکوڑے تیار کررہا تھا اچانک ہی گیس سلنڈر پائپ پھٹ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سلنڈر سے آگ بھڑکنا شروع ہوگئی اور ساتھ اسلحے کی دوکان پر آگ لگی اور دھماکوں کی آوازیں گونجھنا شروع ہوگئی کئی منٹوں تک عوام تماشہ دیکھتے رہے مگر ساتھ دس گز فاصلے پر واقع فائیر برگیڈ کا عملہ انچارچ سمیت لمبی نیند سونے لگا مگر گھڑی باغ سے ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور دیگر دوکانوں پر آگ لگنے سے بچالیا جبکہ یادگار کے رہائشی نوجوان ضیاء اللہ نے اپنی جان پر کھیل کر گیس سلنڈر پر لگی آگ پر کنٹرول کرکے شدید زخمی ہوگئے اور طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں