05:37 pm
محکمہ واساکی عدم دلچسپی،یادگارمحلہ میں پانی ناپید،عوام بوند بوندکوترسنے لگے

محکمہ واساکی عدم دلچسپی،یادگارمحلہ میں پانی ناپید،عوام بوند بوندکوترسنے لگے

05:37 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) محکمہ واسا کی غفلت و عدم دلچسپی کے باعث یادگار محلہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا مقدس ماہ رمضان میں روزہ دار پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں یادگار کے مکینوں کا محکمہ واسا عملے کے خلاف بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ واسا کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہزاروں کی آبادی پر مشتمل یادگار محلے کے مکین ماہ رمضان میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
اور گزشتہ کئی روز سے پانی کے عدم فراہمی سے پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے جس کے باعث شہری باالخصوص خواتین پانی کے لئے درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکین یادگار محلہ مظفر ولی، ہدایت شاہ، انعام ،سختی احمد جان و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ واسا کے ملازمین گھر میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور عوام پانی کے لئے ترسنے لگیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان فوری نوٹس لیں اور محکمہ واسا ملازمین کے خلاف ایکشن لیکر یادگار محلے کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر بچوں سمیت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

تازہ ترین خبریں