05:51 pm
ثوبیہ مقدم سے تھوریوتھ آرگنائزیشن کے وفدکی ملاقات،تحریک کی حمایت کااعلان

ثوبیہ مقدم سے تھوریوتھ آرگنائزیشن کے وفدکی ملاقات،تحریک کی حمایت کااعلان

05:51 pm

گلگت (اوصاف نیوز)تھور یوتھ آرگنائزیشن کے وفد کا چیئرمین فدا اللہ راج کی قیادت میں ثوبیہ جے مقدم سے مقدم ہاؤس گلگت میں ملاقات۔وفد میں تھور یوتھ کے جنرل سکریٹری سعید احمد، راجہ نظام الدین سکریٹری انفارمیشن اور شفیع احمد ممبر ایکزیکٹیو باڈی شامل تھے۔ ملاقات میں ضلع دیامر کے حقوق کی باآواز بلند ترجمانی اور حکومتی لیول پر دیامر کے حقوق کے حصول کیلئے اپنے زاتی مفادات اور وزارت کو قربان کرکے سیاسی جنگ لڑنے
پر تھور یوتھ آرگنائزیشن اور تھور کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کی۔ خصوصًا تھور-ہربن حدود تنازعہ کی صوبائی حکومت کے سامنے پْرزور وکالت کرنے اور اس ایشو کو وفاقی سطح پے اْجاگر کرنے پر پورے تھور کے عوام آپ کے احسان مند اور مشکور ہیں۔ میڈم نے وفد سے کہا کہ تھور کے غیور عوم نے پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے اپنا سب کچھ پیش کرکے مظبوط اور مستحکم پاکستان میں اپنا حصّہ ڈالا ہے جس کو پاکستان کی عوام اور مقتدر حلقے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تھور-ہوڈر کے عوم کو اْن کی دہلیز پر سہولیات باہم پہنچانے کیلئے تھور-ہوڈر تحصیل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ وہاں کے عوم کا دیرینہ مطالبہ اور حق ہے۔ میں انشاء اللہ اسمبلی کے آئیندہ اجلاس میں تھور-ہوڈر تحصیل کیلئے قرار داد لاؤں گی اور انشاء معزز ممبران کی حمایت اور تائید سے ہم اسمبلی سے قرار داد منظور کروائیں گے اور عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ حل کروا کر دَم لیں گے۔ تھور-ہربن حدود تنازعہ چونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے ہم وزیر اعلٰی کو اْن کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے جب تک وہ اس کیس کی وکالت کیلئے پاکستان لیول کے ماہر قانون دان کی خدمات حاصل نہیں کرتے۔ ہم ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ دیامر بھاشا ڈیم اور واپڈا نے تھور میں دس بیڈڈ ہسپتال اور ایک گرلز ہائی سکول، ایک بوئز ہائی سکول اور ایک پرائمری سکول کی بلڈنگ تعمیر کر چْکے ہیں مگر تاحال فنکشنل نہیں کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم سے مستفید نہیں ہو پا رہے ہیں اور تعمیر شْدہ بلڈنگیں بند پڑے ہیں۔ ہم حکومت گلگت بلتستان کو باور کرائیں گے کہ وہ ان عمارتوں کو اپنی تحویل میں لے لیں، سکولوں اور ہسپتال کو عوام الناس تک سہولیات پہنچانے کیلئے جلد از جلد خود فنکشنل کرے یا واپڈا حکام کے زریع ان کو فعال کروایئں۔ یہ جی بی حکومت اور وزیر اعلٰی کی زمہ داری ہے۔ اگر وہ اپنی زمہ داری نہیں سمجھتے یا بجا نہیں لا سکتے ہیں تو اقتدار سے علیحدہ ہو جایئں۔ وزیر اعلٰی کو اْن کی زمہ داریوں کا احساس دلانے اور دیامر کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ہم نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور رمضان کے فورًا بعد انشائ￿ الللّٰہ عوام کی حمایت اور تائید سے ہم دیامر کے حقوق کے حصول کیلئے سیاسی جنگ شروع کریں گے۔ تھور یوتھ کے چیئرمین نیثوبیہ مقدم کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس تحریک میں عمائدین اور نوجوانان تھور فرنٹ رول کا کردار ادا کرینگے۔ دیامر کی حوصلہ مند اور جْرات مند بیٹی کا بازو بن کر دیامر کے حقوق کے حصول کی تحریک کو کامیاب بنانے کا اعادہ اور عزم کیا۔

تازہ ترین خبریں