06:10 pm
گلگت بلتستان میں ٹی بی،بلڈپریشرسمیت 78ادویات کی قیمتیں کم کرنے کاحکم

گلگت بلتستان میں ٹی بی،بلڈپریشرسمیت 78ادویات کی قیمتیں کم کرنے کاحکم

06:10 pm

گلگت (محمد ذاکر سے) وفاقی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں ٹی بی، بلڈ پریشر سمیت 78 داوئوں کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کردئیے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہارڑ شپ کینسر کے تحت ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کردئیے جس میں ٹی بی، اینٹی بائیوٹکس ،آئرن ،وٹامن ،معدہ اور
بلڈ پریشر سمیت دیگرامراض کے ادویات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافہ کیاگیا تھا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی تک محدود کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ادویات کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے میڈیکل ریپس اور میڈیکل سٹوروں پر کریک ڈاون کرکے عوام کو 75 فیصد کمی ادویات یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردئیے ہیں۔ جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں گلگت بلتستان سطح پر مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں ،میڈیکل سٹورز پر کریک ڈاون کرنے کے امکانات متوقع ۔

تازہ ترین خبریں