05:50 pm
سکردو،نیوبس اڈہ کرپشن کیس،زمین بااثرافرادمیں تقسیم،متاثرین دربدر

سکردو،نیوبس اڈہ کرپشن کیس،زمین بااثرافرادمیں تقسیم،متاثرین دربدر

05:50 pm

سکردو( اوصاف سروے رپورٹ )سکردو نیو بس آڈہ کرپشن منظر عام پر ایک سو چار کینال بس آڈہ مقاصد کیلے فری میں عوام سے لیا گیا زمین کی اندرونی کہانی چند بااثر افراد نے من پسندوں میں تقسم کر ڈالا موجودہ نیو بس اڈے کی زمین تقریباً ایک سو چار کینال میں سے تقریباء چالیس سے پچاس کینال زیادہ سے زیادہ ساٹھ کینال پر محیط ہوکر رہ گیا ہیں،، نیو بس آڈہ پر بننے والی دوکانوں کو بھی سابق بلدیہ چیرمین نے اپنے من پسند لوگوں میں بانڈھ ڈالا
اور ذرایع کہتے ہیں سو سالہ ایگریمنٹ کے تحت تحفظ دی گئی ہیں، نیو بس آڈہ متاثرین کو کسی قسم کی مراعات تک نہ دی گئی،، چند کو براے نام بھرتی کیا گیا لیکن تا حال چار ہزار روپے ماہانہ ان کا مقدر بن کر رہ گیا زمین کڑوڑں کہ لے کر چار ہزار میں گدا گری کرنے پر مجبور کردیا،، نیو بس آڈہ نقشہ کے مطابق چار کونہ ہیں پر موقعہ ملاحظہ کریں تو نہ چار کونہ ہیں نہ تین کونہ بلکہ جہاں جس کا من آیا اپنا چاردیواری اس بے چارے بس اڈے کے اندر بنا ڈالا جس کی وجہ سے یہ بس اڈہ فرنٹ سائیڈ سے خوبصورت بیک سائیڈ سے کسی غریب کا باغ کا منظر پیش کررہا ہیں بس آڈہ کی زمین من پسند افراد نے اپنے آلہ کاروں کے ذریعے فروخت کر کے مال بھی بنانے کے اطلاعات ہیں یہ ہئے بچارہ نیو بس آڈہ جس کی فریاد اتنے ظلم سہنے کے بعد کوئی سننے والا نہیں،، ارباب اختیار اس پر کتنا رحم کرتے ہیں دیکھتے ہیں اوصاف کے اگلے شمارے میں مذید تفصیلات کیساتھ۔

تازہ ترین خبریں