05:52 pm
اے سی گوپس کے چھاپے،ناقص صفائی پر فلورملزمالکان کو بھاری جرمانے

اے سی گوپس کے چھاپے،ناقص صفائی پر فلورملزمالکان کو بھاری جرمانے

05:52 pm

غذر (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈرکا علاقے میں موجود فلورملز چھاپے صفائی کا خیال نہ رکھنے والے فلور ملز مالکان پر سخت برہم ہزاروں روپے کا جرمانہ کر دیا اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر شیر افضل نے منگل کے روز گوپس میں موجود فلور ملز پر اچانک چھاپے لگا دیا اس موقع پر آٹے کی پیمائش کے غیر معیاری الات رکھنے اور صفائی کا انتظام بہتر نہ ہونے پر فلورملز مالکان کے خلاف ہزاروں روپے کے جرمانے کئے
اور کہا کہ اگر ائندہ صفائی کو بہتر نہ بنایا گیا تو اس بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں نے اس موقع پر ملز مالکان عوام الناس کے مختص شدہ آٹے کے کوٹے کی ریکارڈ بھی دفتر طلب کر لیا ہے اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر شیر افضل نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخنامہ سے اگر کسی دکاندار نے ایک پیسہ بھی زائد وصول کرنے کی کوشش کی تو ایسے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی دکاندار یا فلور ملز کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ انتظامیہ سے رجوع کریں ایسے آفراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں نے مزید کہا کہ جن دکانوں میں غیر قانونی پٹرول اور ڈیذل فروخت کیا جارہا تھا ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور بھاری جرمانے بھی وصول کئے گئے ہیں عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں