05:54 pm
ڈرگ اتھارٹی کی ملی بھگت،ایک لائسنس پرمتعددمیڈیکل سٹورزکھلنے کاانکشاف

ڈرگ اتھارٹی کی ملی بھگت،ایک لائسنس پرمتعددمیڈیکل سٹورزکھلنے کاانکشاف

05:54 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں قائم فارمیسی میں دائواووں کا معیار جانچنے کا نظام غیر فعال ،ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت سے گلگت بلتستان میں ایک ہی لائسنس سے چار، چار میڈیکل سٹورز کھولنے کا بھی اہم انکشاف۔ محکمہ صحت ذرائع نے اوصاف کو بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں قائم میڈیکل سٹورز اور فارمیسی میں داواووں کی خریداری مقدار
اور معیار جانچنے کا نظام غیر فعال ہے عوامی شکایات کے باوجود قانون شکنی کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں درجنوں ایسے میڈیکل سٹورز موجود ہیں کہ ایک ہی لائسنس پر چار، چار میڈیکل سٹورز چلائیں جارہے ہیں جبکہ محکمہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے سرپرستی سے بعض میڈیکل سٹورز بغیر لائسنس کے چلائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئی ادارہ ادویہ سپلائی پر نہ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو نمونہ لینے کی درخواست ارسال کرتا ہے اور نہ ہی متعلقہ سپلائرز سے ٹینڈر میں درج شرائط کے مطابق ہر ایٹم کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری فیس وصول کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ایکٹ میں کہیں یہ درج نہیں ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈرگ اسٹورز اور مارمیسی کو ڈرگ لائسنس سے استسنا حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں