06:00 pm
پلاسٹک فری ہنزہ،کارٹن اورکاغذسے تیار15ہزارسے زائدبیگزتقسیم

پلاسٹک فری ہنزہ،کارٹن اورکاغذسے تیار15ہزارسے زائدبیگزتقسیم

06:00 pm

ہنزہ (اوصاف نیوز ) پلاسٹک فری ہنزہ ، ڈی سی ہنزہ نے ادارہ برائے تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان کی جانب سے فراہم کردہ کارٹن اور کاغذ سے تیادہ کردہ 15ہزار سے زائد بیگ تقسیم کر دیں۔ ہنزہ پلاسٹک فری مہم کو جاری رکھتے ہوئے تحفظ ادارہ برائے ماحولیات گلگت بلتستان ؑEPAنے گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین کے قیادت میں ہنزہ بھر کے مختلف علاقوں میں ایل ایس اوز، تنظمات ، بزنس ایسوسی ایشنزاور
آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ اور کنزویشن ایریاز کے اداروں کے زرئعے کارٹن اور کاغذ سے بنے ہوئے15ہزار سے زائد شاپنگ بیگ تقسیم کر دئے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے مختلف کاروباری اور تنظمات کے سربراہان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ اشیا میں پلاسٹک فری علاقہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اس کا زیادہ تر کریڈیٹ علاقے کی عوام میں شعور ہونے کے ساتھ ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اور انتظامیہ کی کاوشوں سے عوام میں شوعر دلایا جاتا ہیں اور جبکہ ضلع ہنزہ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا مسکن ہے اس کو مختلف بیماریوں سے دور رکھنے اور ماحول کو صاف ستھرا بننے کے لئے پلاسٹک بیگز کا خاتمہ کرنے کی مہم جاری ہے اس لئے نہ صرف سرکاری ادارے بلکہ این جی اوز کے علاوہ بزنس کمیونٹی اور عوام اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ اس میں کو کامیاب بنائے اور ضلع ہنزہ کو پلاسٹک فری ضلع بنانے میں کامیابی ملے جس کے لئے آپ سب کی تعااون درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم EPAکا شکر گزار ہے جنہوں نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے ساتھ ملیکر کاغذ اور کپڑوں کے تھیلے عوام میں تقسیم کر دیں جبکہ آئندہ ہنزہ بزنس کمیونٹی بھی پلاسٹک بیگ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرئینگے اور عوام کو سرکاری کی جانب سے دی جانے والی بیگ کے علاوہ اپنی مدد آپ بھی کاغذ اور کپڑوں کے بیگ کی متعارف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سچح پر پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کر چکے ہیں انشاللہ بزنس ایسوسی ایشنز سے پر عملدارآمد کرنے میں پنا کردار ادا کرئینگے چونکہ جون کے اختتام کے بعد سے پلاسٹک کے استعمال کرنے والے کاروباری حلقوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارواائی کرئینگے۔اس موقع پر تحفظ ادارہ برائے ماحولیات گلگت بلتستان کے حکام کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کیپٹن(ر) اعجاز قاسم ، ہنزہ کے مختلف تنظمات کے سربراہان شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبریں