06:07 pm
455ملازمین کی اپ گریڈیشن،محکمہ خوراک کے انٹرنل آڈٹ آفیسرکوگریڈ16مل گیا(نوٹیفکیشن جاری)

455ملازمین کی اپ گریڈیشن،محکمہ خوراک کے انٹرنل آڈٹ آفیسرکوگریڈ16مل گیا(نوٹیفکیشن جاری)

06:07 pm

گلگت( بیورورپورٹ) صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے 455مزید ملازمین کو اپ گریڈ کردیا ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن گلگت سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خوراک کے انٹرنینل آڈٹ آفیسرکو گریڈ 15سے گریڈ16، محکمہ تعلیم کے ڈی پی ای (ڈائریکٹریٹ سائیڈ) کو گریڈ 15سے 16، جی بی سروسز ٹریبونل کے اسسٹنٹ لائبریرین کو گریڈ 15سے گریڈ 16، محکمہ برقیات کے
بجٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر (چیف انجینئر گلگت ریجن) کو گریڈ 16سے 17 میں ترقی دیدی گئی ۔جبکہ محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کے فاریسٹر کو گریڈ7 سے 11، فاریسٹ گارڈ کو 5سے 9، جی اے ڈی کے ٹیلیفون آپریٹر کو گریڈ 5 سے 12، محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کوک کو گریڈ 1 سے گریڈ 6، جی بی سروسز ٹریبونل کے ریکارڈ کیپر کو گریڈ9سے 14، لاء اینڈ پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے کاپیسٹ کو گریڈ5سے 7، گورنر سیکریٹریٹ اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے فوٹوگرافر کو گریڈ 9 سے 14، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ کو گریڈ6 سے 11،ایگریکلچر اسسٹنٹ کو گریڈ 10 سے 15، سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کو گریڈ 11سے 14 میں ترقی دے دی گئی۔ مذکورہ تمام آسامیوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی کل تعداد 455 ہے۔

تازہ ترین خبریں