06:07 pm
(یوم تکبیرپرگلگت میں تقریب)ترقی کیلئے مینڈیٹ کااحترام ضروری ہے،وزیراعلیٰ

(یوم تکبیرپرگلگت میں تقریب)ترقی کیلئے مینڈیٹ کااحترام ضروری ہے،وزیراعلیٰ

06:07 pm

گلگت ( بیورو رپورٹ ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ یوم تکبیر در حقیقت یوم امن ہے جس نے خطے میں طاقت کا توازن بر قرار رکھا ااج ہمارا ازلی دشمن وہ حرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے جو وہ ایٹمی دھماکوں سے قبل کرتا تھا ۔ بعض لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ مسلم لیگ ن اداروں کے خلاف ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ اداروں کے خلاف وہ پارٹیاں نہیں جوا
نہیں سیاست میں لانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے تقریب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بنگلہ دیش سے برے تھے لیکن دشمن کو داخل ہونے کا موقع نہیں مل سکا قائد مسلم لیگ ن نے اس ملک کی جتنی خدمت کی ہے وہ کسی نے نہیں کی ہے موٹر وے اور تعمیرات سے لیکر ایٹمی دھماکوں تک کا کریڈٹ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے انڈیا کے الیکشن ہو گئے لیکن وہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا کیونکہ وہاں پر مینڈیٹ چوری نہیں ہوتا ہے پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اگر ملک میں مینڈیٹ کا احترام نہوتا تو آج تحریک انصاف کے دو نمبر لوگ حکومت میں نہیں آتے ، ملک روز بروز ترقی پذیری کی طرف رواںہے ہر پارٹی کے کچرے کو جمع کرکے تحریک انصاف بنائی اور اسی کچرے کو حکومت دیدی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا کہ وفاق کی بیساکھی کو استعمال کرکے حکومت بنائی جائے وفاق کی بیساکھی تب چلتی ہے جب حکومت کارکردگی نہ دکھا سکے مسلم لیگ ن نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں کسی کو مرکزی حکومت کی بیساکھی استعمال کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لٹا پٹا پاکستان ملا تھا جس نے سات سو سے بڑھا کر اکتیس سو کلو میٹر موٹر وے دیدیا ۔ اگر نواز شریف کے تین سالوں میں ایک روپے کی بھی چوری پکڑی جاتی تو ہم آج اس کے ساتھ کھڑے نہیں رہتے لیکن ہر قسم کے احساب کے بعد بھی ایک روپیہ چوری ابت نہ ہونے سے ہمارے حوصلہ بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہ کہ آئندہ بجٹ میں گلگت شہر میں چھوٹی میٹرو تعمیر کرینگے اور شہر کی سڑکیں مکمل تعمیر کرینگے معذور افراد کا وظیفہ ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گا وزیر اعلیٰ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کرکے نوجوانوں کو با ہنر بنائینگے کھیت سے لیکر منڈی تک سڑکوں کی تعمیر کرکے ذراعت کو فروغ دینگے چاروں اضلاع کا نوٹیفکیشن آئندہ کچھ دنوں میں ہوجائیگا اور تمام آسامیوں مشتہر ہوجائینگی ہم نے چار سالوں میں سات اضلاع کو دوگنا کرکے 14کر دیا ہے ۔ گلگت ( اوصاف نیوز ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بیرونی ممالک کے دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ ایٹمی طاقت بننے کے بعد پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمارے دشمن کو جرات نہیں۔ 2007 ء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بلوچستان کے حالات پر ایک کمیٹی بنائی جس میں میں نے بھی بحیثیت ممبر شرکت کی۔ بلوچستان کے حالات بنگلہ دیش کی طرح دشمن ممالک نے بنائے تھے لیکن پاکستان ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہمارے دشمن ملک نے اپنے فوجیں اتاری تھی جس کی وجہ سے بنگلہ دیش ہم سے جدا ہوا گزشتہ ستر سالوں میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اگرکسی نے کا م کیا تو وہ ہمارے قائد محمد نواز شریف ہیں۔ جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی ہے پاکستان میں تعمیر و ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے۔ اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ موٹرویز بنائے۔ معاشی طور پر ملک کو خوشحال بنایا۔ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے قائد کو آٹھ سال تک جلا وطن کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کو ان کے اشاروں پر ناچنے والا شخص چاہئے تھا اسی وجہ سے عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔ اس شخص نے پاکستان کی تباہی و بربادی کیلئے دھرنے دیئے، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا بجلی کے بل جلائے اور صبح سے شام تک اداروں اور سیاستدانوں کو گالیاں دیتا رہا۔ عمران خان جیسے لوگوں نے سیاست کو گالی بنادی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کے چار سال میں جتنے کام ہوئے ہیں اس کی مثال سترسالوں میں نہیں ملتی۔ ہمارے قائد نے گلگت بلتستان کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان تمام وعدوں کو پورے کئے ہیں۔ وفاق میں ایک ایسا ٹولہ اقتدار میں آیا ہے جو ملکی معیشت کی تباہی و بربادی کے علاوہ کوئی ویژن نہیں رکھتا۔ گلگت بلتستان میں بھی سیاسی جماعتوں سے نکالے گئے کرپٹ لوگوں نے مل کر یہ سوچنا شروع کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی ان کی حکومت بنے گی جو لوگ بیت المال کے آٹے کو بھیجتے ہیں وہ گلگت بلتستان کی کیا خدمت کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام بیوقوف نہیں ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کونسی جماعت مخلص ہے۔ جو جماعت پانچ سالوں میں خیبرپختونخوا میں ایک میٹرو تعمیر نہیں کرسکی وہ ملک کی کیا خدمت کرے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام ان چوروں کے ٹولے کو مسترد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بے گناہ افراد کی لاشیں گرتی تھی لیکن جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے چار سالوں میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے محسن اور قائد محمد نواز شریف کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ آئندہ آنے والے بجٹ میں گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ گلگت میں اربن ٹرانسپورٹ متعارف کرایا جائے گا۔ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ وہ جماعت ہے جس نے پاکستان بنایا مسلم لیگ (ن) کے کارکن محب وطن ہیں۔ ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔ جو لوگ اداروں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں وہ اداروں کیخلاف ہیں۔ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس ملک کو کمزور کرنے کیلئے سازش کی جارہی ہے۔ آئین و قانون کی حکمرانی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان آئین و قانون کی حکمرانی کے ساتھ چلے گا۔ ہم نواز شریف کے کارکن ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد نے ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کا خاتمہ کیا۔

تازہ ترین خبریں