05:59 pm
بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ،نویداحمدڈپٹی کمشنرگلگت،خرم پرویزسکردوتعینات

بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ،نویداحمدڈپٹی کمشنرگلگت،خرم پرویزسکردوتعینات

05:59 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت بلتستان بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ ،ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کو ڈپٹی کمشنر گلگت جبکہ ڈپٹی کمشنر استور خرم پرویز کو ڈپٹی کمشنر سکردو تعینات کردیا گیا ۔سمیع اللہ فاروق کی خدمات وفاق واپس فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری محکمہ سروسز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سپورٹس برادری و عمائدین گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی
پانچ سال سے زائد خدمات کو سراہا اور بطور ڈپٹی کمشنر جی بی میں گلگت بلتستان سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے باالخصوص محرم الحرام اور رمضان المبارک میں خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق اچھے انسان ہونے کے ساتھ قابل آفیسر بھی تھے جس کی کوششوں کے باعث ملک کے مایہ ناز کرکٹر گلگت تشریف لائیں اور گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ چمپئن شپ کی تعریفیں کی اور ڈپٹی کمشنر گلگت نے سپرلیگ کے ذریعے گلگت بلتستان کے نوجوان کرکٹرز کو سپر سٹار کرکٹرز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے نوجوان نسل ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی خدمات کو صدیوں تک یاد رکھیں گے اور پائیدار قیام امن کے لئے خدمات انجام دینے پر نوجوان نسل باالخصوص سپورٹس برادری خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں