06:02 pm
چلاس:مسافرگاڑی بے قابوہوکردریامیں جاگری،7افرادجاں بحق،3زخمی

چلاس:مسافرگاڑی بے قابوہوکردریامیں جاگری،7افرادجاں بحق،3زخمی

06:02 pm

چلاس(مجیب الرحمان) کھنبری ویلی سے چلاس آنے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار 7 افراد جاں بحق ،تین افراد زخمی ہوگئے،نواحی علاقے کھنبری سے چلاس آنے والی مسافر گاڑی شاہراہ قراقرم تھور کے علاقے میں بے قابو ہو کر دریا برد ہوئی ہے۔جس کے نتیجے میں 7 افراد اوتیل ولد عبدالغفار،ٹکا خان ولد راجا حاجی،جاوید ولد محمد موسی،ثناء اللہ ولد عبدالساکی،سید رحمت ولد بہرام،عبدالوہاب ولد سید کریم اور فرزند اوتیل جاں بحق تین افراد
عبدالہادی ولد عبدالغفار اصبر ولد وزیر،نور احمد ولد بارام زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔ریسکیو 1122 پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کاروائیوں کے دوران سات افراد کی میتیں اور تین زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جبکہ لاپتا شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق کھنبری کے علاقے منین اور سیر سے ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق سات افراد کی میتیں اور تین زخمیوں کو لایا گیا تھا۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔جبکہ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار کچھ افراد لاپتا بھی ہوئے ہیں۔جن میں خواتین بھی شامل ہیں مگر تاحال اس حوالے سے کنفرم نہیں ہو سکا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور ریسکیو کا جائزہ لیا۔بعد ازاں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

تازہ ترین خبریں