06:03 pm
سیاسی مخالفین خوفزدہ،کارکردگی لے کر عوام کے پاس جائوں گا،فداخان

سیاسی مخالفین خوفزدہ،کارکردگی لے کر عوام کے پاس جائوں گا،فداخان

06:03 pm

گوپس یاسین (نیت ولی ) وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے گوپس کے بالائی گاؤں تھنگی کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ گوپس یاسین ضلع کی قیام ،گلگت چترال ایکسپریس ویں روڑ کی منظور ی مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے جانب سے غذر کے عوام کے لے ایک حقیر سا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ذاتی کوششوں سے گوپس پھنڈر کے زلزلہ متاثرین کے لے این ڈی ایم اے سے 16 کروڑ روپے
لایا اور متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جو کہ گلگت بلتستان کے کسی ممبر نے آج تک نہیں کیا ہے۔میں نے اپنے سالانہ اے ڈی پی کے علاؤہ اپنے حلقے میں 34کروڑ روپے صرف ایجوکیشن پر خرچ کیا جو کہ ایک رکارڈ ہے۔ اس کے علاؤہ میرے حلقے میں ایفاد کے 19 منصوبوں پر کام جاری ہے۔عوامی سہولت کے لے اپنے حلقے میں درجنوں کے حساب سے لنگ روڑز،تعمیر کرایا ،واٹر لفٹ اریرگیشن ،حفاظتی بند ،ویکشنل ٹرینگ سنٹرز قائم کیا۔ صحت کے سہولیات کو آسان کرنے کے لے ڈسپسریاں بنوایا ہے۔ میں اپنے حلقے میں عوامی مفاد کے تمام شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔صحت ،تعلیم، پینے کے صاف پانی ،ٹیلی مواصلات،رابط سڑکیں بجلی جیسے اہم شعبوں کو بہتر کرنے کے لے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک حقیقی عوامی نمائندہ ہوں۔میرے سیاسی مخالفین میرے کارکردگی سے خوفزدہ ہوکر اخباروں میں میرے خلاف بے بنیاد بیانات دیکر خوش ہورہیں ہے۔میں انشائ￿ اللہ اگلے الیکشن میں اپنے کارکردگی کو سامنے رکھ کر عوام کے پاس جاونگا۔تھنگی یوتھ اینڈ سپورٹس کے جانب سے منعقدہ عوامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر شیرافضل ،پی پی پی کے بزرگ رہنما مقصدجان،پی ٹی آئی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی نیک عالم شاہ ، مسلم لیگ ن غذر کے نائب صدر شائد اقبال کے علاؤہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کیا۔

تازہ ترین خبریں