06:06 pm
شیرقلعہ پل کی تعمیر25جون تک مکمل نہ ہوئی توٹھیکیدارکوجیل بھیج دونگا(ڈپٹی کمشنرغذر)

شیرقلعہ پل کی تعمیر25جون تک مکمل نہ ہوئی توٹھیکیدارکوجیل بھیج دونگا(ڈپٹی کمشنرغذر)

06:06 pm

غذر (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر غذر دلدار احمد ملک کا غذر روڈ کی مرمت اور شیر قلعہ آرسی سی پل کی تعمیر اتی کام پر عد م اعتماد کا اظہار ٹھکیدار نے آرسی سی پل کی تعمیر 25جون تک مکمل نہیں کیا تو ٹھیکدار کو جیل روانہ کر دیا جائیگا انھوں غذر روڈ کی مرمتی کام پر بھی عدم اعتماد کااظہار کیا اور کہا کہ روڈ کی مرمتی کام بھی سست روی کا شکار ہے روڈ کی مرمت کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے اور آر سی سی پل کی تعمیر کا
ٹھیکہ حاصل کرنے والے دونوں ٹھیکداروں کو آج نوٹس جاری کر دئیے جائینگے اگر انھوں نے تعمیراتی کام میں تیزی نہیں لائی تو ان کا اگلا منزل جیل ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ غذر روڈ کے مرمتی کام میں تاخیر کسی صورت میں بردشت نہیں کی جائیگی اور گلگت والی حدود کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکدار کی کارکردگی بھی بہتر نہیں اور غذر کی حدود پر کام کرنے والے ٹھیکدار بھی کام میں سست رفتاری کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ شیر قلعہ آرسی سی پل کی تعمیر اگر رواں ماہ کی 25تاریخ تک مکمل نہ ہو اتو ٹھیکدار کو جیل روانہ کر دیا جائیگا گاہکوچ میں تعمیر ہونے والی سڑکوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکدار کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی اور ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائیگی اور اس سڑک کی از سر نو تعمیر کا ٹھیکدار کو ہدایت جاری کر دی گئی جو ٹھیکدار تعمیراتی کاموں میں سستی کا مظاہرہ کرئیگا ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

تازہ ترین خبریں