06:09 pm
ایل پی جی گھریلواورکمرشل سلنڈرزکی قیمتوں میں150سے550روپے تک کمی

ایل پی جی گھریلواورکمرشل سلنڈرزکی قیمتوں میں150سے550روپے تک کمی

06:09 pm

گلگت(اوصاف نیوز) پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت نے ایل پی جی گھریلوں اور کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں 150روپے سے 550 روپوں تک کی کمی کردی گئیں پرائس کنٹروک کمیٹی نے نئے نرخ نامے جارے کردئے ، 11.8کلو گرام 1650، 15کلو گرام والے 2100، 35 کلو گرام والے 4900 اور 45.5کلو گرام والے کمرشل سلنڈروں کی 6350روپے مقرر کرکے نوٹیفیکشین جاری کردی تفصیلات کے مطابق قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمین پرائس کنٹرول
کمیٹی گلگت حسین شاہ نے ایل پی جی گھریلوں اور کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرتے ہوئے نئے نرخنامے جاری کردئے ،منگل کے روز اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے ملکی سطح پر ایل پی جی سلنڈروں کے قیمتوں میں واضح کمی پر سروے رپورٹ اور تجویز کردہ نرخناموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے فوری طور پر ئے نرخنامے جاری کرنے کیلئے استدعا کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ نے منظوری دیتے ہوئے نئے نرخ نامے جاری کردئے اس طرح کلو گرام 1650، 15کلو گرام والے 2100، 35 کلو گرام والے 4900 اور 45.5کلو گرام والے کمرشل سلنڈروں کی 6350روپے مقرر کرکے نوٹیفیکشین جاری کردی گئیں ، قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی حسین شاہ نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ نئے ایل پی جی سلنڈروں کے قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کریں جو کہ آج سے لاگو کردئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں 150سے550تک کمی کردی گئیں ہیں امید ہے عوام براہ راست مستفید ہونگے ۔بعد ازاں ترجمان نے تمام ایل پی جی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ شکایات کی صورت میں براہ راست الفا کنٹرول 05811-920724پر اطلاع دیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں