11:11 pm
زرداری کی گرفتاری بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی،سرخروہونگے،کلثوم مہدی

زرداری کی گرفتاری بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی،سرخروہونگے،کلثوم مہدی

11:11 pm

گلگت (اوصاف نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ نیب اس وقت عمران خان کی زاتی ملازم ہونے کا ثبوت دے رہی ہے پی پی پی کے لئے قید وبند پابند سلاسل کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ پی پی پی نے ہمیشہ قربانی دے کر ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے اور آج جمہوریت کا تسلسل یا جمہوریت ملک میں چل رہی ہے تو وہ پی پی پی کے قائدین کی قربانیوں کے بدولت ہے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو کو عدالتی شہید لیا گیا بینظیر بھٹو کو پابند سلاسل کیا گیا ملک بدر کیا گیا لیکن پی پی پی نے ہمیشہ ملک سے جمہوری نظام کو مظبوط کیا اور آمرانہ سوچ کے لوگوں سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کک نیب عمران خان کے اشاروں پر جو حرکت کررہی ہے اس سے عوام واقف ہیں اور اس قسم کے اقدامات سے پی پی پی کے جیالوں کو حکومت حراساں نہیں کرسکتی ہے کیونکہ پی پی پی کے جیالوں کے خون کی آبیاری سے ہی ملک میں آج جمہوری نظام مظبوط ہے اور ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے قائدین پر فخر کرتے ہیں جو جمہوریت کے خلاف لوگوں سے مقابلہ کررہے ہیں اور عوام کو امپاور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے لیڈرز نے ہمیشہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں عوام اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آمریت کے پیرو کار چاہے نیب کا استعمال کرے یا کوئی اور ہتھکنڈے استعمال کریں کوئی بھی کسی بھی طریقے سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا اور نیب چونکہ وفاقی ادارہ ہے جس کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہ کیا جائیے انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہئے اور بلا تفریق کام کرنا نیب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک میں آتے ہی مہنگائی اور عوام کو بھوک و افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے اور عوام کا مہنگائی کے ذریعے خون چوسا جارہا ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے اور تبدیلی سرکار صرف انتقامی کاروائی اور عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری بجٹ سے عوام کا دھیان ہٹانے کا ایک نیا ڈرامہ ہے اور یہ ڈرامہ فلاپ ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی سرخ رو ہوگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہمیشہ سے اپنے قائدین کے ساتھ ہیں اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو خو حکم دینگے اس پر تمام کارکن لبیک کہینگے اور ملک میں جمہوری نظام کو مزید مظبوط بنانے کے لئے کام کرینگے۔

تازہ ترین خبریں

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

مخدوم ہارون بخاری  بال با ل بچ گئے

مخدوم ہارون بخاری بال با ل بچ گئے

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا

پیپلز پارٹی کو زبردست طاقت مل گئی ، پاکستانی اہم ترین شخصیت پی پی میں شامل

پیپلز پارٹی کو زبردست طاقت مل گئی ، پاکستانی اہم ترین شخصیت پی پی میں شامل

پاکستان کے اہم شہر میں 80سالہ بابا جی 60سالہ دلہن بیاہ لائے

پاکستان کے اہم شہر میں 80سالہ بابا جی 60سالہ دلہن بیاہ لائے

وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

وزیر اعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

پشاور میں یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

پشاور میں یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا