06:13 pm
محکمہ برقیات کی نادہندگان کو بلوں کی ادائیگی کے لیے 20جون کی ڈیڈلائن

محکمہ برقیات کی نادہندگان کو بلوں کی ادائیگی کے لیے 20جون کی ڈیڈلائن

06:13 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) محکمہ برقیات کا بجلی بقایاجات صارفین سمیت غیر قانونی طریقوں سے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ۔ مجسٹریٹس کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل ،10 ہزار سے زائد ڈیفالڑوں کی فہرست تیار کرلی گئی 20 جون تک بقایاجات جمع کرانے کے لئے تحریری نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ محکمہ برقیات ذرائع نے اوصاف کو بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے یکم جولائی
تک گلگت بلتستان کے بجلی صارفین سے 18 کروڑ جمع کرانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے محکمہ برقیات نے بجلی بقایاجات ریکوری کرنے سمیت غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاون کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ،مجسٹریٹس کے زیر نگرانی ٹیمیں ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں سرکاری دفاتر، ہوٹل انڈسٹریز، انجمن تاجران سمیت گھریلو صارفین محکمہ برقیات کے اربوں کے مقروضی ہیں بروقت بقایاجات جمع نہ ہو نے کے باعث بجلی بحران پر قابو پانے میں سخت مشکلات درپیش ہیں اس لئے یکم جولائی تک بجلی بقایاجات جمع کرنے کے لئے صارفین کو تحریری نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد بجلی بقایاجات صارفین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں بروقت بقایاجات جمع نہ کرانے والے صارفین کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے بجلی کنکشن بھی منقطع کرکے بجلی تاریں بھی ضبط کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں