06:15 pm
کرنل راشدکی شہادت47سے اب تک قربانیوں کاتسلسل ہے،حاجی قربان

کرنل راشدکی شہادت47سے اب تک قربانیوں کاتسلسل ہے،حاجی قربان

06:15 pm

گلگت ( اوصاف نیوز )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر حاجی قربان علی نے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پاک فوج کے جوان اور آفیسرز کی قربانیوں کے صدقے پاکستان کے 22کروڑ عوام امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں
اور پاکستان کے بائیس کروڑ وعوام کو پاج فوک کی قربانیوں پر فخر ہے اور دفاع وطن کے اس مشن میں عوام پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور گلگت بلتستان کے ایک بہادر سپوت کرنل راشد کریم بیگ کی شمالی وزیرستان میں شہادت 1947سے اب تک دی جانے والی قربانیوں کا تسلسل ہے ۔حاجی قربان علی نے میں کرنل راشد کریم بیگ شہید کی والدہ کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی اس بیٹی نے دفاع وطن کیلئے اپنے شوہر ، داماد اور بیٹے کی قربانی دی اور پاکستان سے مضبوط رشتے کیلئے اس سے بڑی قربانی کچھ اور نہیں ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کرنل راشد کریم بیگ شہید کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ اکہ پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائینگی اور ان شہادتوں سے پاک فوج کے عزم اور حوصلے اور زیادہ بڑھ جائینگے ۔

تازہ ترین خبریں