06:17 pm
وفاقی حکومت جی بی کی دشمن،غیرترقیاتی بجٹ پربھی کٹ لگادیا،شمس میر

وفاقی حکومت جی بی کی دشمن،غیرترقیاتی بجٹ پربھی کٹ لگادیا،شمس میر

06:17 pm

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت جی بی کی ترقی کی دشمن ہے ، ترقیاتی فنڈ تو پہلے ہی بند کر دیا تھا اب غیر ترقیاتی بجٹ میں بھی کٹوتی شروع کر دی ہے ، ہینزل پاور منصوبہ اور غذر ایکسپریس وے کی تعمیر میں روڈے اٹکائے جا رہے ہیں ، وفاقی حکومت نے جی بی کے ایکنک سے منظور شدہ منصوبے ختم کر دئیے ہیں نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کے ترقی کے سفر کو جام کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار مشیر
اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تبدیلی سرکار نے گلگت لبتستان میں ترقی کے سفر کو جام کر دیا ہے ایکنک سے منظور شدہ منصوبے ختم کر دئیے ہیں نواز شریف نے پورے ملک میں پی ایس ڈی پی کے دو ہزار منصوبے شروع کر دئیے تھے ، تبدیلی سرکار نے ان منصوبون پر کٹ لگ کر صرف 6سو منصوبے رکھے تھے ان میں سے بھی کئی منصوبوں کو تلوار کی نوک پر رکھا گیا ہے ، وفاقی حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات سے گلگت بلتستان براہ راست متاثر ہو رہا ہے ، ہینزل پاور منصوبے اور غذر ایکسپریس وے کے خلاف بھی سازشیں شروع ہوئی ہیں ، ترقیاتی بجٹ تو پہلے ہی ختم کر دیا تھا اب غیر ترقیاتی بجٹ کے پیچھے ہاتھ دھو کیپڑے ہیں ، نواز شریف نے تو جی بی میں ترقی کے دروازے کھول دئیے تھے تبدیلی سرکار نے تو کھڑکیاں بھی بند رک دیں جی بی کو ہر سطح پر نظر انداز کر دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے وزراء جی بی کے عوام کو منہ نہیں دکھا سکتے اب جی ایس ٹی لگا کرگلگت بلتستان کے عوام کو تنگ کرینگے ۔

تازہ ترین خبریں