08:29 am
چترال میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کو ریسکیو کرلیا

چترال میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کو ریسکیو کرلیا

08:29 am

چترال کے سیاحتی مقام گولین گول میں 2 روز قبل ازغور گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، علاقے میں درجنوں افراد کے علاوہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان پھنس گئی تھیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے متاثرہ علاقے سے نکال کر چترال شہر پہنچا دیا گیا ہے۔دوسری جانب گولین میں سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاح پھنس گئے ہیں..

سڑکیں اور رابطہ پل ریلے میں بہہ جانے کی وجہ سے علاقے کا 2 روز سے ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ جس کی وجہ سے سیلابی پانی میں محصور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے متاثرین کے رابطے کی بحالی کے لئے کچھ نہیں کر رہی، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے اپنی مدد آپ کے تحت پیدل راستے کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں