04:54 pm
اسدمجالس اوراسدعاشورہ کے موقع پرسکیورٹی انتظامات یقینی بنائینگے(ڈپٹی کمشنرسکردو)

اسدمجالس اوراسدعاشورہ کے موقع پرسکیورٹی انتظامات یقینی بنائینگے(ڈپٹی کمشنرسکردو)

04:54 pm

سکردو ( اوصاف نیوز)ضلعی امن کمیٹی سکردو کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر خُرم پرویز کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میںتمام مکاتب فکر کے علماء اوراراکین امن کمیٹی نے شمولیت اختیارکی، اجلاس میں ایام اسد اور اسد عاشورا کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا اسد عاشورہ ایک عبادت ہے جس میںشرکت کے لئے گلگت بلتستان کے علاوہ مُلک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں
۔اُنہوں نے کہا کہ اسد مجالس اور اسد عاشورہ کے لئے ضلعی انتظامیہ نے دیگر محکموں سے مل کر خصوصی انتظامات کئے ہیں۔مجالس کے مقامات پر بجلی کی فراہمی اور عاشورہ کے روز پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جلُوس کے گزرگاہوںکی صفائی اور سڑکوں سے تعمیراتی ملبہ اُٹھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مجالس اور عاشورہ کے روز تمام لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور ضلع سکردوکے داخلی اور خارجی راستوںپر ایام اسدمیںسکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اور اراکین امن کمیٹی نے بھی اسد مجالس کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے بلتستان میں شروع سے تمام طبقوں کے درمیان مثالی مذہبی رواداری، بھائی چارگی اور ہم آہنگی ہے اس کو فروغ دینے اور پُرامن اسد مجالس کے انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں