04:55 pm
ن لیگ حکومت نے حلقہ ایک کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا،عالمگیرخان

ن لیگ حکومت نے حلقہ ایک کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا،عالمگیرخان

04:55 pm

گلگت ( اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف حلقہ 1 کے سینئرارکان کا مشاورتی اجلاس گلگت کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق امیدوار حلقہ 1 عالمگیر خان بختاور, سابق صابائی نائب صدر ابراہیم دولت شو, سابق ڈویژنل جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ بدر الاسلام, سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخ انیس الرحمن, رہنما پی ٹی آئی شاہد ندیم, بانی رکن ائی ایس ایف راجہ ظہیر ولی یوتھ رہنما حیدر گلگتی رہنما ائی ایس ایف گلگت بلتستان وزیر وسیم الرحمن ودیگر پارٹی
رہنماون نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار حلقہ 1 عالمگیر خان و دیگر کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت نے حلقہ 1 کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے پچھلے 4 سالوں میں حلقے میں صرف دعوے اور جھوٹے وعدے کئے عملی کام کوئی نہیں ہوا حلقے کے امیدوار موصوف اپنی ٹی اے ڈی اے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں انھیں حلقے کے عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں عوام مسائل کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے صوبائی حکومت ستو پی کر سو رہی ہے 4 سالوں میں ایک گراونڈ کی صرف دیوار تعمیر ہو سکی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوا حلقے میں کوئی ایک تعلیمی ادارہ ایسا نہیں جہان معیاری تعلیم میسر ہو صحت کے شعبے کا یہ حال ہے کہ بسین ہسپتال میں صرف چوکیدار کے علاوہ کوئی عملہ نہیں عمارت کہ رکھوالی ہو رہی ہے باقی عوام کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں عوام سے انتخابات کے دوران کئے جانے والے وعدوں کو نمائندے بھول سکتے ہیں عوام کو سب کچھ یاد ہیں ایسے نمائندے عوام کا رد عمل جلد دیکھینگے گلگت بلتستان کا دل حلقہ 1 ہے حفیظ سرکار اقربانوازی میں مصروف ہے حلقے کے نوجوانی سخت مایوسی اور زہنی دباو کا شکار ہیں نوجوان نسل کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرنا درکنار ان جہاں گنجائش موجود ہو وہاں اقربا کو نوازا جا رہا ہے حلقے کے نمائندے کو عوام 4 سالوں سے ڈھوند رہی ہے لیکن ان کا کوئی اتا پتہ نہیں

تازہ ترین خبریں