05:36 pm
جھوٹی خبرکی تشہیرکانوٹس،آئندہ ایساکرنے پرقانونی کارروائی کی جائیگی،شمس میر

جھوٹی خبرکی تشہیرکانوٹس،آئندہ ایساکرنے پرقانونی کارروائی کی جائیگی،شمس میر

05:36 pm

گلگت( اوصاف نیوز) مشیر اطلاعات شمس میر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر غلط خبر کی تشہیر کا نوٹس لتے ہوے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی غلط خبریں اور جھوٹی اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف CYBER CRIME ACT کے تحت سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مسلم آئیڈیل پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ کا سٹڈی ٹور بگروٹ ویلی گیا تھا بدقسمتی سے موبائل نیٹ ورک میسر نہ ہونے
کی وجہ سے بچوں کا والدین کے ساتھ رابطہ نہ ہوسکا اور والدین انتہاء ازیت کا شکار ہوے اور پوریشہر میں صف ماتم بچھ گئی۔ اسلئے علاقے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوے صوبائی حکو مت نے CYBER CRIME ACTکو گلگت بلتستان بھر میں اطلاق کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی جھوٹی افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے والوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکے۔حکومت گلگت بلتستان اس قسم کے منفی عناصر کیخلاف آیف۔ائ۔آر درج کرے گی اور ایسے عناصر کی نشاندہی کے بعد سخت سے سخت سزا سے گزارا جائے گا۔مشیر اطلاعات نے والدین اور سکول انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے سٹیڈی ٹورز قریب ترین اسٹیشنز پر بھیجے جہاں موبائل سروس میسر ہو تاکہ سکول انتظامیہ اور والدین بچوں سے رابطے میں رہیں۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عوام الناس سوشل میڈیا پر اس قسم کی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر کان نہ دہرے جب تک کسی بھی متعلقہ ادارے سے تصدیق نہ کیجائے۔ آ خر میں مشیر اطلاعات نے بگروٹ کے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اہلیان بگروٹ نے ہمدردی اور محبت کے ساتھ سکول کے بچوں کا والدین سے رابطہ کر کے بچوں کو بحفاظت اپنے گھروں کو روانہ کیا۔مشیر اطلاعات شمس میر نے ہندراپ نالہ واقع کی مزمت کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ حکومت کو واضح کیا کہ وہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے حدود میں KPK کی بار بار مداخلت سے گریز کیجائے۔ مشیر اطلاعات نے وفاقی حکومت ہے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے درمیان حدود تنازعات کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبریں