05:38 pm
ڈائریکٹرآڈٹ جی بی کونسل محمدافضل واپس جائیں ورنہ خودنکالینگے،امجدایڈووکیٹ

ڈائریکٹرآڈٹ جی بی کونسل محمدافضل واپس جائیں ورنہ خودنکالینگے،امجدایڈووکیٹ

05:38 pm

گلگت(اوصاف نیوز) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈائریکٹر آڈٹِ جی بی کونسل محمد افضل جو کہ کسی دوسرے محکمے سے ڈیپوٹیشن میں آہ کر جی بی کونسل میں کام کر رہے تھے جسکی خدمات کو جی بی کونسل نے 5 جولائی کو واپس کر دیا ہے جو ابھی تک جی بی کونسل میں اسی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں موصوف نے پہلے سے ہی جی بی کونسل میں مقامی اور غیر مقامی کے نام پر مختلف قسم کے
مسائل پیدا کر کئے ہیں اور جی بی کونسل میں خدمات سر انجام دینے والے مقامی ملاذمین کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے جس بنیاد پر اس کی تحقیقات کے لئے آڈیٹر جنرل گلگت بلتستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی انکواری بھی چل رہی ہے اور اسی بنیاد پر جی بی کونسل سے موصوف کی خدمات کو متعلقہ محکمے کو واپس کرد دی گئی ہیں جبکہ موصوف ذبردستی جی جی کونسل میں قبضہ جماے ہوئے ہیں موصوف جب سے جی بی کونسل میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات ہوے اس وقت سے ابھی تک نہ صرف مقامی اور غیر مقامی کر کے تنازعے کھڑے کر رہے ہیں بلکہ جی بی کونسل کو موصوف نے مالی طور پر کرپشن کا گڑھ بنایا تھا موصوف گلگت بلتستان کو چراہ سمجھ کر مقامی ملازمین کے ساتھ اس طرح کا ظلم کر رہا تھا انہوں نے مزید کہا کہ موصوف نے ملازمین کے لئے ملنے والے مختلف الاونسز پر بھی مقامی ملازمین کو دیوار سے لگایا تھا لہذا متعلقہ محکمے کے حکام فوری طور پر محمد افضل نامی شخص کو جی بی کونسل سے فوری طور پر اپنا محکمہ لے جاے ورنہ ہم پولیس فورس کے ذریعے موصوف کو نکالنے پر مجبور ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں باشعور لوگ رہتے ہیں یہ کوئی چراہ گاہ نہیں ہے جہاں جو جی چاہیے وہ کریں۔

تازہ ترین خبریں