05:41 pm
(ساجدہ صداقت کی ملاقات)ہاشوفائونڈیشن خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے،عائشہ خان

(ساجدہ صداقت کی ملاقات)ہاشوفائونڈیشن خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے،عائشہ خان

05:41 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) کنٹری ڈائریکٹر ہاشو فائونڈیشن عائشہ خان نے کہا ہے کہ ہاشو فائونڈیشن گلگت بلتستان کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں آگے لانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے اور ضلع استور میں خواتین کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ تحریک انصاف کی راہنما ساجدہ صداقت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ ضلع استور میں ٹورازم کو فروغ دیکر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے اور ہاشو فائونڈیشن ضلع استور مین ٹورازم انڈسٹری کی بہتری اور سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مرتضیٰ ہاشوانی کے ساتھ استور کا دورہ کرکے ضلع استور میں ہاشو فائونڈیشن کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ساجدہ صداقت نے ضلعا ستور میں ووکیشنل سنٹر اور ٹورازم کے فروغ میں دلچسپی کے اظہار اور ہاشو فائونڈیشن کے سربراہ مرتضیٰ ہاشوانی کے دورہ استور کی یقین دہانی پر کنٹری ڈائریکٹر ہاشو فائونڈیشن عائشہ خان کا شکریہ ادا کیا

تازہ ترین خبریں