04:55 pm
وفاق میں گلگت بلتستان کے مسائل پرآوازاٹھائی،نتائج سامنے آرہے ہیں(نورمحمد،احمددین)

وفاق میں گلگت بلتستان کے مسائل پرآوازاٹھائی،نتائج سامنے آرہے ہیں(نورمحمد،احمددین)

04:55 pm

ہنزہ( نمائندہ خصوصی) ممتاز سماجی اور پاکستان تحریک انصاف جی بی مر کزی رہنمائوں نور مُحمد اور احمد دین نے اپنے بیاں میں کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوان ڈاکٹرعارف علوی صدر مملکت، علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقاتیں کئیں۔ صدر مملکت کے ساتھ دو بار خصوصی ملاقات کے دوران ہنزہ کے بنیادی مسائل جس میں بجلی کی شدید کمی کے بحران ، قراقرم ہائے وئے کے
متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی جو کہ اب تک بالائی ہنزہ کے عوام کوساٹھ فیصدادا ہو چکی ہے۔ ہم نے اسلام آباد میں دو بار پریس کانفرنسیں کر کے ان تمام مسائل کو سر کار کے سامنے پیش کیا گیا۔ ہماری ہی محنت کا ثمر ہے کہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع شِگر اور ہنزہ کے لئے دو نشستوں کی منظوری عنقریب آئندہ انتخابات سے قبل ہی ہوگی۔ چین پاکستان قومی اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ جو کہ اس سلسلے میں صدر دروازہ کا کردار ہنزہ اددا کرتی ہے کے لئے مرعات، ملازمیتوں خاص کر پولیس فورس جو کہ تجارتی قافلوں کی تحفظ کے لئے بنائی گئی ہیں میں خصوصی کوٹہ کی بحالی، کے آئی یو کمپس کے لئے اراضی کی فراہمی اور زمین کی قیمتیں مستحکم کرنے، سیاحت کی صنعت کو ہنزہ میں پروان چڑھانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات جن میں ہوٹلوں کے لئے عمارتیں تعمیر کرنے کی خاطر بنکوں سے آسان شرائط پر قرضوں کا اجراء شامل ہیں ۔ نیز کمشنر گلگت ڈویژن کے ساتھ خصوصی نشست کر کے التر نالہ میں پانی کی سر بند کو پائیدار و حل کے لئے اس وقت بات چیت جاری ہے تاکہ التر نالہ سے محلق تمام کوہلوں میں پانی کی بندش جیسا مسئلہ آئیندہ پیدا نہ ہو۔ ہماری ہی محنت کا ایک اور ثمر ہے کہ اس وقت کریم آباد تا علی آباد رابطہ سڑک نہ صر ف کشادہ سرکار کر رہی ہے بلکہ میٹلنگ کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ جس سے مقامی عوام کے علاوہ سیاحوں کو بھی سفری سہولیات بہم پہنچا ئی جا ئینگی ان تمام تر کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹھانے میں حور شاہ، فداء کریم اور میجر (ر) اسلام شاہ جیسے رفیق اور محب وطن دوستوں کا بھی کردار ہے۔

تازہ ترین خبریں