05:09 pm
ڈائریکٹرخوراک کے فلورملوں پر چھاپے،آٹے کی کوالٹی بہتربنانے کی ہدایت

ڈائریکٹرخوراک کے فلورملوں پر چھاپے،آٹے کی کوالٹی بہتربنانے کی ہدایت

05:09 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر محکمہ خوراک و سول سپلائی آفیسر کا گلگت ،دنیور ،ہنزل بسین کے فلور ملوں پر چھاپے، موقع پر آٹا وزن اور آٹا کوالٹی چیک کئے اور سختی سے ہدایات دی کہ مزید آٹا کوالٹی میں بہتری لانے کی کوشش کیا جائے غیر معیاری آٹا پسائی کرنے سمیت کم وزن آٹا پیکنگ میں ملوث فلور ملوں کو سیل کرکے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
۔ موقع پر اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر خوراک محمد اکرم نے کہاہے کہ محکمہ خوراک نے آٹا مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیاہے رواں ماہ میں گلگت سے آٹا سمگل کرنے کی کوششوں میں ملوث آٹا سمگلروں سے لاکھوں مالیت آٹا ضبط کرکے عوام میں تقیم کردیا ہے جو لوگ محکمہ خوراک کو بدنام کرنے کی کوشش کرے گا ان کو نہیں بخشا جائے گا عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ آٹا سمگلروں کی نشاندہی کریں اور محکمہ خوراک عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ محکمہ سول سپلائی آفیسر مختار احمد میر نے کہاہے کہ ڈائریکٹر کے ہمراہ گلگت ،بسین، دنیور، ہنزل کے فلور ملوں میں چھاپے لگائیں گئے موقع پر آٹا کوالٹی سمیت آٹا وزن بھی چیک کیاگیا تمام فلور ملز مالکان کو ہدایات دی ہے کہ آٹا کوالٹی آٹا وزن میں کمی کرنے پر کسی کو نہیں بخشا جائے گا غیر معیاری آٹا پسائی کرنے والے فلور مل کو ہمیشہ کے لئے سیل کیاجائے گا مالکان کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کا خیال رکھیں اور محکمہ خوراک کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔

تازہ ترین خبریں