05:12 pm
(گرلزسکول جوتل کادورہ) حکومت نے تعلیم،صحت،صاف پانی کے منصوبے دیئے،وزیراعلیٰ

(گرلزسکول جوتل کادورہ) حکومت نے تعلیم،صحت،صاف پانی کے منصوبے دیئے،وزیراعلیٰ

05:12 pm

گلگت ( اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جوتل گرلز ہائی سکول دورے کے موقع پر عمائدین علاقہ اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوتل کے عوام پرامن اور مہمان نواز ہیں۔ بدقسمتی سے تعمیر و ترقی ماضی کے حکومتوں کی ترجیحات میں نہیں رہا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے علاقوں کے عوام کو مسائل کا سامنا رہا۔ ہماری حکومت نے دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات
کی فراہمی ان کے دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامعہ اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے۔ جوتل کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے جس پر بہت جلد کام کا آغاز ہوگا۔ جن علاقوں سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں ملا ہے ان علاقوں میں بھی تعمیر وترقی کیلئے جو کام گزشتہ چار سالوں میں ہوئے ہیں ان کی مثالی ستر سالوں میں نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ تعمیر و ترقی اورامن کے اس سفر کو جاری رکھنے کیلئے مذہبی، لسانی ، علاقائی تعصبات سے بالاتر ہوکر اہل افراد کو ووٹ دیا جائے تاکہ تعمیر و ترقی کا یہ سفر آگے بڑھ سکے۔ مذہب، قومیت کے نام پر سیاست کرنے والے تعمیر و ترقی سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے کے موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کئے جانے والے سرسبز گلگت بلتستان پروگرام کے تحت مقامی زمینداروں میں چیکس تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گرلز ہائی سکول جوتل کا کام جلد مکمل کرایاجائے گا۔

تازہ ترین خبریں