05:15 pm
جاری ترقیاتی منصوبے 15اگست تک مکمل کرنے کاحکم (غفلت پر ٹھیکیدارکیخلاف کارروائی کافیصلہ)

جاری ترقیاتی منصوبے 15اگست تک مکمل کرنے کاحکم (غفلت پر ٹھیکیدارکیخلاف کارروائی کافیصلہ)

05:15 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبے 15 اگست تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے اور فیصلہہ کیاگیا ہے مقررہ وقت کے بعد کام میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کراکے بھرپور ایکشن لیاجائے گا۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حکم پر صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے
گلگت بلتستان میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے پندرہ اگست تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ مقررہ وقت سے قبل کام مکمل نہ کرنے والے اور کام میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ متعلقہ ٹھیکیداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ وقت سے قبل عوامی منصوبے مکمل کئے جائیں بصورت دیگر متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کراکے قانونی کاروائی بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایات دی ہے کہ حکومت نے تعمیروترقی کے لئے کھربوں مختص کردئیے ہیں کام میں غفلت کے مرتکب ٹھیکیداروں کے کام کو منسوخ کیاجائے گا۔

تازہ ترین خبریں