08:21 am
ْگرین پاکستان پروگرام کے تحت جوتل، رحیم آباد میں لگائے جانے والے درختوں کا سروے مکمل کر لیاگیا

ْگرین پاکستان پروگرام کے تحت جوتل، رحیم آباد میں لگائے جانے والے درختوں کا سروے مکمل کر لیاگیا

08:21 am

گلگت ۔  گلگت لوکل سپورٹ آرگنائزیشن یونین کونسل رحیم آباد،جوتل،جگلوٹ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم نے جوتل، رحیم آباد میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت لگائے جانے والے درختوں کا سروے مکمل کر لیا.سروے کرنے والی ٹیم میں چیئرمین لوکل سپورٹ آرگنائزیشن یونین کونسل رحیم آباد، جوتل اور جگلوٹ ظفر عباس، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان سے فاریسٹر محمد نظیم خان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان کے پروجیکٹ ہیڈ گرین پاکستان ابراہیم شامل تھی.
 
مشترکہ ٹیم نے جوتل اور رحیم آباد درخت لگانے والے بینیفشریز کیکھیتوں اور پلاٹوں میں جا کر ایک ایک کر کے لگائے گئے درختوں کو حساب کیا اور جی پی آر ایس کی مدد سے تمام کھیتوں کی نشاندہی بھی کی. واضح رہے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن یونین کونسل رحیم آباد کے، جوتل اور جگلوٹ کے تعاون سے اور گرین پاکستان منصوبے کے تحت زمینداروں نے جوتل اور رحیم آباد میں 50 ہزار سے زائد درخت لگائے ہیں.سروے کرنے والی مشترکہ ٹیم نے تقریبا 85 فیصد درختوں کو زندہ پایا جبکہ 15 فیصد درخت سوکھ گئے ہیں.سروے کے دوران زمینداروں نے مشترکہ ٹیم کو یقین دلایا اگر فاریسٹ ڈپارٹمنٹ گلگت، اے کے آر ایس پی اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اس طرح تعاون جاری رکھے گی تو اگلے سال کے لیے ہم لاکھوں درخت لگائیںگی. فاریسٹر محمد عظیم نے دوران سروے زمینداروں کو درخت لگانے کے حوالے سے ترغیب بھی دی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا مشورہ بھی دیا�