11:03 am
         قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں سمسٹر بہار سال2020میں داخلوں کا آغاز ہوگیا

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں سمسٹر بہار سال2020میں داخلوں کا آغاز ہوگیا

11:03 am

 گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس سمسٹر بہار میں سال2020کے لیے ایم اے، چار سالہ ڈگری و ڈپلومہ پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کردیاگیا۔داخلہ شیڈول کے مطابقKIUدیامر کیمپس کے چار سالہ ڈگری پروگرامزمیں بی ایڈ آنرز ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ،بی بی اے بزنس منیجمنٹ، بی ایس سوشیالوجی، بی ایس کمپیوٹر سائنس،اے اے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ، ڈپلومہ پروگرامزمیں انگلش لنگویجز کورس ،
 
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ابتدائی تربیت اطفال تعلیمی کورس، چائنیز لنگویج،ایڈلٹ لیٹریسی کورس شامل ہیں ۔ڈگری و ڈپلومہ کورسز میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات22نومبر سے 28فروری2020 تک دفتری اوقات میں KIUدیامر کیمپس چلاس یا پھر KIUکے ویب سائٹ سے داخلہ فارم حاصل کرکے 1000روپے بنک چالان کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابقKIU دیامر کیمپس کے ڈائریکٹرڈاکٹر محمد شاہنوازنے کہا کہ خواہش مند طلباء 28فروری2020تک مکمل کوائف کے ساتھ اپنے فارم جمع کرائیں مطلوبہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث دیامر میں تعلیمی شرح میں اضافہ کرنے کے لیے تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبا بھی ڈگری پروگرام جبکہ میٹرک پاس طلبا نان ڈگری پروگرامز میں داخلہ لینے کے اہل قرار دیاگیاہے ۔لہذا طلبا اس نادار موقع سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہوئے سمسٹر بہار سال 2020میں داخلہ لیں۔