11:16 am
ْتعلیم اور صحت کے شعبے پر توجہ دینے کی بدولت لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں،وزیر اخلاق حسین

ْتعلیم اور صحت کے شعبے پر توجہ دینے کی بدولت لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں،وزیر اخلاق حسین

11:16 am

گلگت : رکن کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت پر دی ہے میں نے اپنی اے ڈی پی کا 80فیصد تعلیم پر خرچ کیا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے پر توجہ دینے کی بدولت لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں ، ہم نے میرٹ پر اساتذہ کی تقرریاں کیں ۔ ہائی سکول نمبر1سکردو میں نئے تقرر ہونے والے ہیڈ ماسٹرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے اقتدار میں آنے سے پہلے قسم کھائی تھی کہ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، خدا گواہ ہے کہ اراکین اسمبلی و کونسل میں سے کسی کا رشتہ دار ٹیچر بھرتی نہیں ہوا ہے اگر کوئی بھرتی ہوا بھی ہے تو ٹیسٹ انٹر ویو کے ذریعے ہوا ہے، اس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا تمام اساتذہ کو نوکریاں میرٹ پر ملی ہیں۔
 
انہوں نے کہاکہ ہم نے پورے گلگت بلتستان میں تعلیم فری کر دی، بچوں کو مفت میں کتابیں فراہم کی گئیں ،کئی سکولز کو ماڈل سکول بنایا بہت جلد ہائی سکول نمبر1کو بھی ماڈل سکول بنایا جائے گا ۔ڈی ڈی ایز سکولوں کے نتائج پر نظر رکھیں جس سکول کا نتیجہ خراب آئے گا اس کے ہیڈ ماسٹر کو سزا دی جائے ،سزا وجزاء کا نظام جب تک متعارف نہیں ہو گا تب تک سکولوں کا نظم ونسق بہتر نہیں ہوگا ،غلطی کرنے والوں کو سزاد ی گئی تو سب لائن پر آجائیں گے، مفت خوری اب ختم ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت بننے سے پہلے پورے گلگت بلتستان میں 165ڈاکٹر ز تعینات تھے اب ان کی تعداد 600 میں پہنچ گئی ہے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں مل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں