08:26 am
استور، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں زلزلے کی 5.6 شدت کے جھٹکے

استور، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں زلزلے کی 5.6 شدت کے جھٹکے

08:26 am


گلگت : گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 5.6 تھی۔ لوگوں نے پوری رات نوافل پڑھتے ہوئے گزاری۔
 
زلزلے کی وجہ سے شاہراہ استور ،شاہراہ ہنزہ، شاہراہ گلگت،شاہراہ سکردواور شاہراہ قراقرممختلف مقامات پر پہاڑی تودے گرنے سے بند ہو گئیں۔ زلزلے کا پہلا جھٹکا 10.19منٹ پر، دوسرا پورے گیارہ بجے جبکہ تیسرا جھٹکا صبح سوا چھ بجے آیا۔ ڈی سی استور کے مطابق زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر موصول نہیں ہوئی البتہ کئی سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں