07:19 am
استورکے پہاڑوں  علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

استورکے پہاڑوں  علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

07:19 am


استور : استورکے پہاڑوں اور بالا ئی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے استورکے زیریں علاقے،عیدگاہ میں درجہ حرارت منفی9 ،گوریکوٹ منفی 10،چورت منفی 11رٹو منفی 13اور بالاء علاقے قمری،منیمرگ منفی 17 شنکر گڑھ منفی 18 ،دریلے منفی 16 ،اور میرملک میں منفی 19،ریکارڈ کیا گیا جبکہ قمری،منیمرگ،شنکرگڑھ،اسکمل،میرملک کا استور سے زمینی را ستہ ابھی تک بحال نہ ہوسکا۔
 
لکڑی ،اشیا ئے خوردنوش ،گرم ملبوسات ،ایل پی جی گیس اور ایندھن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں جس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ سڑکوں کی بحال سمیت حالات پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے