10:32 am
استور، قدرتی آفات میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر انسانی جذبے کے ..

استور، قدرتی آفات میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر انسانی جذبے کے ..

10:32 am


استور: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر انسانی جذبے کے تحت متاثرین کی خدمت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بونجی میں قائم ٹینٹ ویلج کا دورہ کیا اور متاثرین سے مسائل دریافت کئے۔
 
انہوں نے بونجی میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر کہا کہ بونجی آر سی سی پل سمیت دیگر منصوبوں پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیںِ آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں بونجی ہسپتال کو 30 بیڈ ہسپتال اپ گریڈ کیا جائے گا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ اور امدادی اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جگلوٹ میں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین خبریں