12:08 pm
استور، زلزلے سے متاثرہ استور ویلی روڈ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

استور، زلزلے سے متاثرہ استور ویلی روڈ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

12:08 pm


استور : گز شتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے متاثرہ استور ویلی روڈ کو ضلعی انتظامیہ، پاک افواج کے جوانوں اور ڈی ایم اے کے اہکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔
 
ڈپٹی کمشنر استور عظم اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملکر متاثرین کی بحالی کے لے اقدامات کررہے ہیں، تمام متاثرین کو بروقت اشیاء خوردونوش، ادویات، ٹنیٹ، کمبل اور رضایاں وغیرہ مہیا کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں